Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ مستونگ کے شہداء سے اظہاریکجہتی کیلئے جاری احتجاجی دھرنوں پربیٹھے ہزارہ کمیونٹی سے مذاکرات کیلئے وفاق جلد از جلد اپنی پوزیشن واضح کرے، رابطہ کمیٹی


سانحہ مستونگ کے شہداء سے اظہاریکجہتی کیلئے جاری احتجاجی دھرنوں پربیٹھے ہزارہ کمیونٹی سے مذاکرات کیلئے وفاق جلد از جلد اپنی پوزیشن واضح کرے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 1/23/2014
سانحہ مستونگ کے شہداء سے اظہاریکجہتی کیلئے جاری احتجاجی دھرنوں پربیٹھے ہزارہ کمیونٹی سے مذاکرات کیلئے وفاق جلد از جلد اپنی پوزیشن واضح کرے، رابطہ کمیٹی 
سانحہ مستونگ میں جاں بحق افرادکے سوگوارلواحقین سے رابطہ کمیٹی کی تعزیت ،شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا
احتجاجی دھرنوں پربیٹھے افرادکے مطالبات فی الفورتسلیم کئے جائیں اورمتاثرین کومعاوضہ اداکیاجائے ،رابطہ کمیٹی کاوفاقی حکومت سے مطالبہ
کراچی:۔۔۔3 2جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں بالخصوص کوئٹہ اورکراچی میں ہزارہ کمیونٹی کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنوں پرتشویش کا اظہار کیاہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ مستونگ میں شہداء سے اظہاریکجہتی کیلئے جاری احتجاجی دھرنوں پربیٹھے ہزارہ کمیونٹی سے مذاکرات کیلئے وفاق جلد از جلد اپنی پوزیشن واضح کرے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے سانحہ مستونگ میں شہیدہونیوالے ہزارہ کمیونٹی کے سوگوارلواحقین سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ ہزارہ کمیونٹی کی جانب سے احتجاجی دھرنوں کودودن ہونے کے آئے ہیں اورگذشتہ دوروزسے جاری احتجاجی دھرنوں میں بزرگ،خواتین،معصوم بچے اوربچیوں اور نوجوان اپنے مطالبات کے حق میں کھلے آسمان تلے سڑکوں پربیٹھیں ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مستونگ کے علاقے درین میں زائرین کی بس پرخودکش حملے کے نتیجے میں25سے زائدزائرین جن میں خواتین اورمعصوم بچے شامل تھے جاں بحق ہوئے جبکہ درجنوں افراد اس افسوسناک واقعے میں شدیدزخمی بھی ہوئے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کشیدگی کی فضاء کوختم کرنے کیلئے بات چیت اورمذاکرات کاعمل جاری رکھاجائے اوراحتجاجی دھرنوں کے شرکاء کی دادرسی کیلئے عملاً اقدامات بروئے کارلائیں جائیں۔رابطہ کمیٹی نے سانحہ مستونگ میں جاں بحق افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے شہداء کی مغفرت ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی اور تمام زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ احتجاجی دھرنوں پربیٹھے افرادکے مطالبات فی الفور تسلیم کئے جائیں،متاثرین کوانصاف اورمعاوضہ دیاجائے۔

9/28/2024 2:27:30 PM