Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پشاورمیں اسکیم چوک پر بم دھماکے کی شدید مذمت ،متعددافرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پر اظہارافسوس


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پشاورمیں اسکیم چوک پر بم دھماکے کی شدید مذمت ،متعددافرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پر اظہارافسوس
 Posted on: 1/23/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پشاورمیں اسکیم چوک پر بم دھماکے کی شدید مذمت ،متعددافرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پر اظہارافسوس
درندہ صفت دہشت گردوں نے پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑرکھی ہے۔الطاف حسین
دہشت گردپولیس وسیکوریٹی فورسزاورمعصوم وبے گناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں مگرہمارے حکمراں دہشت گردوں کی سرکوبی کے بجائے محض زبانی جمع خرچ کررہے ہیں
آخرحکمراں کب تک یونہی خاموش بیٹھ کرمعصوم پاکستانیوں کے خون کی ہولی دیکھتے رہیں گے؟ 
آخر دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے ریاست کاآہنی ہاتھ کب حرکت میں آئے گا؟
اگرارباب اختیارکی جانب سے خاموشی اورمجرمانہ غفلت کامظاہرہ اسی طرح جاری رہا اور کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو طالبانی دہشت گردی کا عفریت پورے ملک پر قبضہ کرلے گا

لندن۔۔۔23،جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاورمیں اسکیم چوک پر بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورواقعہ میں متعددافرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ درندہ صفت دہشت گردوں نے پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑرکھی ہے اوروہ روزانہ پولیس، سیکوریٹی فورسزاورمعصوم شہریوں کوخودکش حملوں اوربم دھماکوں کے ذریعے دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں اورمعصوم وبے گناہ نوجوانوں، بزرگوں،عورتوں اور بچوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں اوردیدہ دلیری کے ساتھ دہشت گردی کی ان کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کررہے ہیں مگر ہمارے حکمراں ان دہشت گردوں کی سرکوبی کرنے کے بجائے محض زبانی جمع خرچ کررہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے سوال کیاکہ آخرحکمراں کب تک یونہی خاموش بیٹھ کرمعصوم پاکستانیوں کے خون کی ہولی دیکھتے رہیں گے؟ آخران دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے ریاست کاآہنی ہاتھ کب حرکت میں آئے گا؟انہوں نے کہاکہ اگرارباب اختیارکی جانب سے خاموشی اورمجرمانہ غفلت کامظاہرہ اسی طرح جاری رہا اور کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو طالبانی دہشت گردی کایہ عفریت پورے ملک پر قبضہ کرلے گا۔ جناب الطاف حسین نے پشاورمیں آج ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ بم دھماکے کے شہداء کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے اورزخمیوں کوصحت کاملہ عطاکرے۔

9/28/2024 2:30:57 PM