بلوچستان کےعلاقےمستونگ میں زائرین کی بس اورکراچی میں پولیوو ورکرزپرحملے کےخلاف ایم کیوایم کی حق پرست ارکان قومی اسمبلی محترمہ ثمن سلطانہ جعفری، سفیان یوسف اورآصف حسنین نےقومی اسمبلی کےسیکڑیٹریٹ میں تحریک التواءجمع کرادی
اسلام آباد۔۔23، جنوری 2014ء
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں زائرین کی بس اور کراچی میں پولیوو ورکرز پرحملے کے خلاف ایم کیوایم کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے محترمہ ثمن سلطانہ جعفری ،سفیان یوسف اور آصف حسنین نے قومی اسمبلی کے سیکڑیٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرادی، ۔تحریک لتواء میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس و مثبت اقدامات کئے جائیں اور حکومت جلد سے جلد کوئی لائحہ عمل کا اعلان کریں۔