Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اتحادبین المسلمین فورم کے صدر،ممتازو معروف عالم دین اور مذہبی اسکالر مولانا تنویرالحق تھانوی کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ملاقات


 ممتازو معروف عالم دین اور مذہبی اسکالر مولانا تنویرالحق تھانوی کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ملاقات
 Posted on: 1/23/2014
جناب الطاف حسین نے دینی تعلیمات کے فروغ، فرقہ واریت کے خاتمہ اوراتحاد بین المسلمین کیلئے مولانا تنویرالحق تھانوی کی خدمات کو سراہا
آپ اور دیگر علمائے حق دہشت گردوں کی خودساختہ شریعت کے خلاف آوازجس ہمت وجرات کے ساتھ آوازحق بلند کررہے ہیں اس پر میں آپ اور دیگر علمائے حق کو دل کی گہرائیوں سے سلام تحسین پیش کرتا ہوں۔الطاف حسین
طالبانائزیشن کے خلاف سب سے پہلے آپ ہی نے کھل کرآوازبلندکی اور قوم کواس کے خطرات سے آگاہ کیا۔مولاناتنویرالحق تھانوی کی الطاف حسین سے گفتگو
تمام مکاتب فکرکے علمائے حق دل سے آپ کااحترام کرتے ہیں۔ مولانا تنویرالحق تھانوی
لندن۔۔۔23، جنوری2014ء
اتحادبین المسلمین فورم کے صدر،ممتازو معروف عالم دین اور مذہبی اسکالر مولانا تنویرالحق تھانوی نے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین سے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ملاقات کی اوران سے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگوکی۔ جناب الطاف حسین نے دینی تعلیمات کے فروغ، فرقہ واریت کے خاتمہ اوراتحادبین المسلمین کیلئے مولاناتنویرالحق تھانوی کی خدمات کوسراہا۔جناب الطاف حسین نے مولاناتنویرالحق سے کہاکہ آپ اور اتحادبین المسلمین فورم میں شامل دیگر علمائے حق جس ہمت وجرات کے ساتھ فرقہ واریت کے خاتمہ اور دہشت گردوں کی خودساختہ شریعت کے خلاف آوازحق بلند کررہے ہیں،جلسے جلوس، سیمیناراور پریس کانفرنسیں کرکے عوام میں آگاہی پھیلارہے ہیں اس پر میں آپ اور دیگر علمائے حق کو دل کی گہرائیوں سے سلام تحسین پیش کرتا ہوں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کے ساتھیوں کو اس کا اجرعظیم عطا فرمائے اور آپ جیسے علمائے حق کی تعداد میں مزید اضافہ کرے تاکہ کوئی کسی پر زبردستی اپنے نظریات مسلط نہ کرسکے ۔مولاناتنویرالحق تھانوی نے جناب الطا ف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تمام علمائے حق اس بات کابرملااعتراف کرتے ہیں کہ طالبانائزیشن کے خلاف سب سے پہلے آپ ہی نے کھل کرآوازبلندکی ، قوم کواس کے خطرات سے آگاہ کیااورآپ ہی اس بارے میں مسلسل ڈٹ کرآوازبلندکررہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ تمام مکاتب فکرکے علمائے حق دل سے آپ کااحترام کرتے ہیں۔ اس موقع پر مولانا تنویرالحق تھانوی نے جناب الطاف حسین کو اپنے والد محترم مولانا احتشام الحق تھانوی کے خطابات کا مجموعہ بھی پیش کیا۔ 


9/28/2024 2:24:05 PM