Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

طالبان، بندوق کے زورپر اپنی خودساختہ شریعت نافذکرنا چاہتے ہیں، الطاف حسین


طالبان، بندوق کے زورپر اپنی خودساختہ شریعت نافذکرنا چاہتے ہیں، الطاف حسین
 Posted on: 1/23/2014
طالبان، بندوق کے زورپر اپنی خودساختہ شریعت نافذکرنا چاہتے ہیں، الطاف حسین
طالبان کے نظریات ،قرآن مجید، سرکاردوعالم ؐ اور دین اسلام کی تعلیمات کی صریحاً نفی ہیں
دہشت گردی اور قتل وغارتگری کے ماحول میں کلمہ حق بلند کرنا سب سے بڑا جہاد ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم نے طالبان دہشت گردوں کی کلاشنکوف اور ڈنڈا بردار شریعت کی مخالفت میں عظیم الشان ریلی نکالی 
طالبانائزیشن کے حوالہ سے کئی سال قبل میرے بیان کردہ خدشات کا سندھ کے وزرا اوربعض سیاسی ومذہبی رہنماؤں کی جانب سے مذاق اڑایا گیا
آج سب میری باتوں کوتسلیم کررہے ہیں اور میرے خدشات کی تصدیق کررہے ہیں
مجھے خوشی ہے کہ آج طالبانائزیشن کے خلاف علمائے کرام اوربعض سیاسی رہنما بھی میری آواز میں آواز ملارہے ہیں
لندن میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، منتخب نمائندوں اور ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان سے گفتگو

لندن۔۔۔23، جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ طالبان، اسلام کا نام لیکر جبر،دہشت گردی اوربندوق کے زورپر اپنی خودساختہ شریعت نافذکرنا چاہتے ہیں، ان کے نظریات ،قرآن مجید، سرکاردوعالم ؐ اور دین اسلام کی تعلیمات کی صریحاً نفی ہیں ۔ دہشت گردی اور قتل وغارتگری کے ماحول میں کلمہ حق بلند کرنا سب سے بڑا جہاد ہے اور طالبانائزیشن کے خلاف علمائے حق اور بعض سیاسی رہنماؤں کی جانب سے میری آواز میں آواز ملانا خوشی کاباعث ہے ۔ انہوں نے یہ بات معروف عالم دین اور مذہبی اسکالر مولانا تنویرالحق تھانوی کی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن آمدکے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت ، اراکین رابطہ کمیٹی عبدالرشید گوڈیل، محمد انور ، مصطفی عزیزآبادی ،قاسم علی رضا ،خدمت خلق فاؤنڈیشن کے انچارج وسابق سینیٹر احمد علی اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان بھی موجود تھے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسلام امن کادین ہے لیکن طالبان اورمذہبی انتہاپسندوں کاایک مخصوص گروپ بندوق کے زورپر پاکستان میں اپنی خودساختہ شریعت مسلط کرنا چاہتا ہے ،یہ عناصر اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے مساجد، امام بارگاہوں ، بزرگان دین کے مزارات، اسکولوں ، غیرمسلموں کی عبادت گاہوں اور بازاروں میں بم دھماکے کرکے بے گناہ شہریوں کو ہلاک وزخمی کررہے ہیں، مسلح افواج اور پولیس کے افسران واہلکاروں کو ذبح کرنے کا گھناؤنا عمل کررہے ہیں اورملک بھرمیں دہشت گردی کابازارگرم کر رہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ طالبان کی دہشت گردیوں اور قتل وغارتگری کے خلاف واحد سیاسی آواز متحدہ قومی موومنٹ اور الطاف حسین کی تھی جس نے چھ ، سات سال قبل ہی ملک بھر کے عوام کو طالبانائزیشن کے خطرے سے آگاہ کرکے اپیلیں کی تھیں کہ ملک بھر میں پھیلتی ہوئی طالبان کی یلغار کو روکا جائے ورنہ یہ دہشت گرد نہ صرف پورے ملک میں بم دھماکے کریں گے بلکہ اپنی خودساختہ شریعت مسلط کرکے انسانیت کو شرمسار کردیں گے ۔ طالبان کی دہشت گردیوں اور ان کے مکروہ عزائم سے متعلق میری تقاریر اور پیغامات ریکارڈ پر موجود ہیں۔ ایم کیوایم واحد سیاسی جماعت ہے جس نے طالبان دہشت گردوں کی کلاشنکوف اور ڈنڈا بردار شریعت کی مخالفت میں عظیم الشان ریلی نکالی جس کی پاداش میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے مجھ پر کفرکے فتوے عائد کیے گئے اور مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ طالبانائزیشن کے حوالہ سے جب کئی سال قبل میں نے خدشات کااظہارکیاتو حکومت سندھ کے وزراء اوربعض سیاسی ومذہبی رہنماؤں کی جانب سے میری باتوں کا مذاق اڑایا گیااوریہ کہا گیاکہ الطاف حسین عوام کو ڈرارہے ہیں، قوم کوگمراہ کررہے ہیں،کوئی طالبانائزیشن نہیں ہورہی ہے لیکن آج سب میری باتوں کوتسلیم کررہے ہیں اور میرے خدشات کی تصدیق بلاول بھٹو زرداری بھی کررہے ہیں اور مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام اوربعض سیاسی رہنما بھی میری آواز میں آواز ملارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب ہر طرف شیطانیت کا دوردورہ ہو، ملوکیت اپنے عروج پر پہنچ جائے ، ہرطرف مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی بنیاد پر قتل وغارتگری کا بازار گرم کردیا جائے ، ان حالات میں آوازحق بلندکرنااور کلمہ حق کہنا سب سے بڑا جہاد ہے ۔















9/28/2024 2:31:00 PM