Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کے سوگوار اہل خانہ اور احتجاجی دھرنوں پر بیٹھے ہزارہ قوم کے جائز مطالبات فی الفورتسلیم کئے جائیں، سید حیدر عباس رضوی


 Posted on: 1/22/2014
سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کے سوگوار اہل خانہ اور احتجاجی دھرنوں پر بیٹھے ہزارہ قوم کے جائز مطالبات فی الفورتسلیم کئے جائیں، سید حیدر عباس رضوی
موجودہ حکومت ملک میں دہشت گردی کے واقعات اور امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوتی جارہی ہے
سانحہ مستونگ میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرکے انہیں معاوضہ ادا کیا جائے 
کراچی۔۔۔2 2جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے سانحہ مستونگ میں جاں بحق افرادکے سوگواراہل خانہ ،ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ احتجاجی دھرنوں پربیٹھنے والوں کے تمام جائزمطالبات تسلیم کئے جائیں، سانحہ مستونگ میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے اور متاثرین کو انصاف فراہم کرکے انہیں معاوضہ ادا کیا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز بلوچستان مستونگ کے علاقے درین میں زائرین کی بس پرخودکش حملے کے نتیجے میں25سے زائدزائرین جن میں خواتین اور معصوم بچے شامل تھے جاں بحق ہوئے جبکہ درجنوں افراد اس افسوسناک واقعے میں شدید زخمی بھی ہوئے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اپنے پیاروں کی ناحق ہلاکتوں پرنہ صرف ان کے غمزدہ اہل خانہ بلکہ پوری قوم افسردہ ہے اوران کے دکھ درد میں پوری طرح شریک ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے سوگوار اہل خانہ، ہزارہ برادری سمیت احتجاجی دھرنوں میں شریک ایک ایک فردسے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت ملک میں امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے اور دہشت گردی روکنے میں ناکام ہورہی ہے جبکہ دہشت گردی کے واقعات میں کئی گناہ اضافہ ہوچکا ہے۔ حیدر رضوی نے سانحہ مستونگ میں جاں بحق افرادکی مغفرت ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی اور تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ سانحہ مستونگ سمیت دہشت گردی کے واقعات کاسختی سے نوٹس لیاجائے،دہشت گردوں کی سرکوبی اورعوام کودہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے واضح حکمت عملی تیارکی جائے اوراحتجاجی دھرنوں پربیٹھے افراد کے تمام جائزمطالبات فی الفورمنظور کیے جائیں۔

9/28/2024 2:24:52 PM