Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردی کانشانہ بننے والے پولیوورکرز کے لواحقین سے زبانی ہمدردی کے بجائے پولیوورکزکوتحفظ فراہم کیاجائے۔الطاف حسین


دہشت گردی کانشانہ بننے والے پولیوورکرز کے لواحقین سے زبانی ہمدردی کے بجائے پولیوورکزکوتحفظ فراہم کیاجائے۔الطاف حسین
 Posted on: 1/22/2014
دہشت گردی کانشانہ بننے والے پولیوورکرز کے لواحقین سے زبانی ہمدردی کے بجائے پولیوورکزکوتحفظ فراہم کیاجائے۔الطاف حسین
کراچی میں دوخواتین سمیت تین پولیوورکرزکوبیدردی سے شہید کردیاگیاجبکہ آج خیبرپختونخواکے شہرچارسدہ میں بھی پولیو ورکرزکو نشانہ بنایاگیا
پولیوورکرزکو حکومت کی جانب سے کسی قسم کاتحفظ فراہم نہیں کیاجارہاہے، آج پولیو ورکرزکراچی اورملک کے دیگرشہروں میں پولیوکے انسسدادکیلئے اپناکام بندکرنے اوراحتجاج کرنے پر مجبورہوگئے ہیں
پولیوورکرز،فوجیوں،زائرین ،علمائے کرام اور معصوم شہریوں کوبم دھماکوں اورخودکش حملوں میں شہید کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے
قائدتحریک الطاف حسین کاکراچی اورچارسدہ میں دہشت گرد ی کانشانہ بننے والے پولیوورکرزکے لواحقین سے اظہارتعزیت
لندن۔۔۔22،جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنی جانوں پر کھیل کر بچوں کوپولیوسے بچاؤکے قطرے پلانے والے پولیوورکرز سے مکمل ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران کراچی میں مختلف واقعات میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 9 پولیوورکرزشہیدہوچکے ہیں۔ گزشتہ روزبھی کراچی میں پولیوورکرزکودہشت گردی کانشانہ بنایا گیا جس میں ایک رضاکاراوردوخواتین سمیت تین پولیوورکرزکوبیدردی سے شہید کردیاگیاجبکہ آج خیبرپختونخواکے شہرچارسدہ میں بھی پولیو ورکرزکو نشانہ بنایاگیا۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ یہ پولیوورکرزاپنی مجبوری کے عالم میں محض200روپے کے عوض معصوم بچوں کوپولیوسے بچاؤکے قطرے پلانے کیلئے اپنی جانوں کوخطرے میں ڈال رہے ہیں مگریہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ ان پولیوورکرزکو حکومت کی جانب سے کسی قسم کاتحفظ فراہم نہیں کیاجارہاہے جس کی وجہ سے آج پولیو ورکرزکراچی اورملک کے دیگرشہروں میں پولیوکے انسسدادکیلئے اپناکام بندکرنے اوراحتجاج کرنے پر مجبورہوگئے ہیں ۔جناب الطا ف حسین نے گزشتہ روزکراچی اورآج چارسدہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے پولیوورکرزکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیا۔جناب الطا ف حسین نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ دہشت گردی کانشانہ بننے والے پولیوورکرز کے لواحقین سے زبانی ہمدردی کے دوبول بولنے کے بجائے پولیوورکزکوتحفظ فراہم کیاجائے اورانہیں کھلے عام دہشت گردی کانشانہ بنانے والے، مساجد،تبلیغی اجتماعات پر بموں کے دھماکے کرنے والے، معصوم زائرین کی بسوں پر خودکش حملے کرنے اورفوجی چھاؤنیوں اورشہروں میں دھماکے کرکے معصوم شہریوں اور فوجی جوانوں کوشہید کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔



9/28/2024 2:27:57 PM