Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سیاسی جماعتیں عوامی خدمت کے نام پر سیاست کرتی ہیں جبکہ جناب الطاف حسین نے اس تحریک کے آغازسے سیاست میں خدمت کو متعارف کرایا ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


سیاسی جماعتیں عوامی خدمت کے نام پر سیاست کرتی ہیں جبکہ جناب الطاف حسین نے اس تحریک کے آغازسے سیاست میں خدمت کو متعارف کرایا ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 1/22/2014
سیاسی جماعتیں عوامی خدمت کےنام پرسیاست کرتی ہیں جبکہ جناب الطاف حسین نےاس تحریک کےآغازسےسیاست میں خدمت کو متعارف کرایا،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی 
جناب الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں جوطالبان دہشتگردوں کےخلاف بھرپورآوازاٹھاتےہیں 
ملک میں کوئی ایسالیڈریاسیاستدان موجودنہیں ہےجودہشت گردکودہشت گردکہنےکی جرات و ہمت کرے
جس طرح قیوم آباد میں پولیوورکرزکودہشت گردی کانشانہ بنایا گیاایم کیوایم اس واقعےکی شدیدمذمت کرتی ہے
دہشت گردعناصرہمارےمعاشرےکوفالج زدہ اورپولیوزدہ بناناچاہتےہیں
لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کےزیراہتمام سالِ نوکےموقع پرکیلنڈربرائے 2014ء کا اجراءکی تقریب 
کراچی۔۔۔21جنوری2014
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیر اہتمام سالِ نو کے موقع پر کیلنڈر برائے 2014ء کا اجراء کردیاگیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین واسع جلیل ،کیف الوریٰ احمد سلیم صدیقی ،خالد سلطان ،ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج فاروق جمیل و اراکین سمیت مختلف اسپتالوں ،ڈسپینسریوں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں عوامی خدمت کے نام پر سیاست کرتی ہیں لیکن جناب الطاف حسین نے اس تحریک کے آغاز سے سیاست میں خدمت کو متعارف کرایا یہی وجہ ہے کہ عوام سے ایم کیو ایم کا رشتہ درد کا ہے لیکن ہمارے مخالفین اسے ڈر کا رشتہ کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو مذہب کے نام پر دہشتگردو ں نے جس طرح یرغمال بنایا ہوا ہے وہ جہالت اور بربریت ہے،کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو کسی غیر ملکی جارحیت سے خطرہ نہیں بلکہ ہمارے ملک میں موجود انتہا پسند اور دہشت گرد گروپوں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ آج قیوم آباد میں پولیو ورکرز کو جس درندگی اور جہالت کے ساتھ دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ایم کیو ایم اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے،اور سمجھتی ہے دہشت گرد عناصر ہمارے معاشرے کو فالج زدہ اور پولیو زدہ بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ممالک سے پولیو کا خاتمہ ہورہا ہے لیکن اگر دنیا میں کوئی پولیو کا کیپٹل ہے تو وہ پشاور ہے جہاں عمران خان کی حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں جو طالبان دہشتگردوں کے خلاف بھر پور آواز اٹھاتے ہیں جبکہ ملک میں کوئی ایسا لیڈر یا سیاستدان موجود نہیں ہے جو دہشت گرد کو دہشت گرد کہنے کی جرات و ہمت کرے۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک مسلسل اپنے بیانات میں یہ کہہ رہے ہیں کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرنا ہے وہ کرلیں ایسا نہ ہوکہ کہ کہیں دیر ہوجائے۔کیلنڈر کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انچارج میڈیکل ایڈ کمیٹی فاروق جمیل نے کہا کہ میڈیکل ایڈ کمیٹی ملک میں آنے والی قدرتی آفات اور سانحات کے موقع پر قائد تحریک کے ہر اول دستے کی صورت میں متاثرہ بھائیوں کی بھر پو ر خدمت کرتی ہے یہی جناب الطاف حسین کا ویژن و مقصد ہے۔دریں اثناء خالد مقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی نے کیلنڈر برائے 2014ء کا اجراء کیا گیا تو فضاؤں میں پرندے چھوڑے گئے اور پنڈال میں موجود کارکنان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

9/28/2024 2:23:52 PM