Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یونیورسٹی روڈ پر کریکر حملے میں ایم کیوایم کے ہمدرد وجاہت حسین کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس


 Posted on: 1/21/2014
یونیورسٹی روڈ پر کریکر حملے میں ایم کیوایم کے ہمدرد وجاہت حسین کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
وجاہت حسین نقوی بلدیاتی انتخابات میں رضویہ 2 سے ایم کیوایم کے امیدوار تھے
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔21، جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے یونیورسٹی روڈ پر مسلح دہشت گردوں کی جانب سے کریکر حملے میں ایم کیوایم ملیرکے ہمدرد اور بلدیاتی انتخابات میں رضویہ 2 سے ایم کیوایم کے امیدوار سید وجاہت حسین نقوی کی شہادت اور دیگر افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے سید وجاہت حسین نقوی کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وجاہت حسین شہید کے درجات بلندفرمائے ،انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

9/28/2024 12:15:57 PM