Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم سانحہ نوابشاہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، خالد مقبول صدیقی


قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم سانحہ نوابشاہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 1/21/2014
قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم سانحہ نوابشاہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، خالد مقبول صدیقی
نوابشاہ دولت پور میں شہید ہونیوالے معصوم طلبہ وطالبات کی یاد میں اے پی ایم ایس او کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب کا انعقاد
برائٹ فیچر اکیڈمی اسکول وین کے طلبہ و طالبات سمیت شہید ہونیوالے ٹیچر اور دیگر عملے کے افراد کی یاد میں اور شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے نائن زیرو پر شمعیں روشن کی گئی اور شہداء کی تصاویر کے سامنے پھول اور گلدستے رکھے گئے
دعائیہ تقریب سے چیئرمین اے پی ایم ایس او عبد الوہاب، ڈاکٹر ظفر اقبال، شاہد آفریدی، فاطمہ ثریا بجیا، حسن جہانگیر اور جمشید خانزادہ کا خطاب 
کراچی۔۔۔21،جنوری 2014ء
گذشتہ دنوں نوابشاہ دولت پورکے قریب برائٹ فیچراکیڈمی اسکول وین کے خوفناک حادثے میں معصوم طلبہ وطالبات سمیت شہیدہونیوالے ٹیچر اوردیگرعملے کے افرادکی یاد میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب منعقدکی گئی اورشہداء کے غمزدہ لواحقین سے اظہاریکجہتی کیلئے شمعیں روشن کی گئی اورشہداء کی تصاویر کے سامنے پھول اورگلدستے رکھیں گئے ۔ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پر ہونیوالی دعائیہ تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی واراکین رابطہ کمیٹی، اے پی ایم ایس اوکے چیئرمین ومرکزی کایینہ کے اراکین،حق پرست اراکین اسمبلی،سول سوسائٹی ،مختلف سماجی تنظیموں،این جی اوز،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی،وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال، معروف دانشور و ڈرامہ نگار محترمہ فاطمہ ثریابجیا، معروف گلوکارحسن جہانگیر، سلیم آفریدی ، امجد رانا، مختلف کالجز و یونیورسٹزکے طلبہ وطالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افرادنے شرکت کی ۔دعائیہ تقریب میں برائٹ فیچراسکول کے پرنسپل ڈاکٹرجمشید خانزادہ کے ہمراہ اسکول اساتذہ اوربچوں نے بھی خصوصی طور پرشرکت کی اورجاں بحق ہونیوالے بچوں اوردیگرافرادکی یادمیں شمعیں روشن کیں اورشہداء کی تصاویرکے سامنے پھول اورگلدستے رکھے۔اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ سانحہ نواب شاہ دولت پوربلاشبہ قومی سانحہ ہے جس پرپوری قوم غمزدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے معمارقومی اثاثہ ہیں اورہم نے اپنی غفلت سے قومی اثاثے کومٹی کے سپردکردیاہے،مہذب معاشرے میں طالب علموں کیلئے الگ الگ پالیسیاں ہوتی ہیں اسکول کے بچوں کی حفاظت کیلئے قوانین پرعملدرآمدکئے جاتے ہیں جبکہ ہمارے حکمراں ہیں جوصرف اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں جواپنی حکومتوں اوراقتداربچانے کیلئے بچوں کے مستقبل قربان کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم دنیا کو بتادیں کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کی بقاء وسلامتی اوربہتری کیلئے اقدام کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے المناک حادثے میں شہید ہونیوالے معصوم بچوں اور دیگر افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین اورایم کیوایم ان کے غم میں پوری طرح شریک ہیں اور متاثرین کے غم کوباٹنے اورانہیں انصاف دلانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے، حادثے کا شکار طالبعلم بے شک شہید ہیں اورایم کیوایم شہداء کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کرتی ۔
انہوں نے بتایاکہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادسے ایم کیوایم کے وفدنے ملاقات کرکے حادثے کی غیرجانبدارتحقیقات اورمتاثرین کومعاوضے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں تاہم حکومت اورادارے چپ ہیں کسی کے کان پرجوں تک نہیں رینگی۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ان شہداء کے والدین اوردیگرعزیزواقارب کوصبرجمیل عطاکرے ۔تقریب سے اے پی ایم ایس اوکے چیئرمین حافظ عبدالوہاب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ قومی سانحہ ہے جس نے پوری ملک میں کہرام مچادیااورفضاء سوگوارکردی ہے،ملک کے وہ معصوم پیارے پیارے معمارجوعلم کے حصول کیلئے جارہے تھے اس المناک حادثے میں شہیدہوئے اورمتعددبچے شدیدزخمی ہوئے۔انہوں نے شہداء کی مغفرت اورزخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔انہوں نے طالبعلموں پرعلم کے حصول پرزوردیتے ہوئے کہاکہ اے پی ایم ایس او ملک میںیکساں تعلیمی نظام نافذ کیلئے کوشاں ہے۔وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرظفراقبال نے کہاکہ سانحہ نواب شاہ پورے پاکستان کاسانحہ ہے،بچے ہمارامستقبل ہیںآئندہ کی نویدہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم بچوں کے مسائل پرتوجہ نہیں دے رہے ہیں اتناکربناک حادثہ ہوگیالیکن کسی کے کان پرجوں تک نہیں رینگی۔انہوں نے کہاکہ جوحادثہ ہوااس کے بارے میں کچھ کہنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں،ہمیں حکومت کی توجہ اس جانب دلانی ہوگی، اس قسم کے سانحات سے بچنے کیلئے ارباب اقتدارواختیارکواقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی ،معروف دانشوروڈرامہ نگارمحترمہ فاطمہ ثریابجیا، معروف گلوکارحسن جہانگیراوربرائٹ فیچراسکول کے پرنسپل جمشیدخانزادہ نے مختصراًخطاب کیااورکہاکہ نواب شاہ کاسانحہ قابل افسوس ہے ،پاکستان وہ واحدملک ہے جہاں ہمہ وقت کوئی نہ کوئی سانحات رونماء ہوتے رہتے ہیں،بم دھماکے،ٹارگٹ کلنگ میں معصوم لوگ نشانہ بنتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ان کی روک تھام کیلئے ایک قوم بننا پڑے گااورمتحدہوناہوگا۔انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین ،ایم کیوایم اوراے پی ایم ایس اوکاشکریہ اداکیاکہ انہوں نے اس تقریب کاانعقادکیااورمعصوم بچوں کوانصاف دلانے کیلئے آوازبلندکی۔بعدازاں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالحسیب نے سانحہ نواب شاہ دولت پوراسکول بس حادثے میں شہیدو زخمی ہونے والوں کیلئے خشوع وخضوغ کے ساتھ اجتماعی دعاکرائی جس میں شہیدہونیوالے بچوں کے درجات کی بلندی ،سوگوارلواحقین کو صبرجمیل کیلئے دعا کی۔

9/28/2024 12:13:53 PM