Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیر اعظم 24 گھنٹے کے اندر ٹی وی اور ریڈیو پر آکر قوم سے خطاب کریں، الطاف حسین


وزیر اعظم 24 گھنٹے کے اندر ٹی وی اور ریڈیو پر آکر قوم سے خطاب کریں، الطاف حسین
 Posted on: 1/21/2014
وزیر اعظم 24 گھنٹے کے اندر ٹی وی اور ریڈیو پر آکر قوم سے خطاب کریں، الطاف حسین
قوم سے خطاب میں دہشت گردوں کے خلاف واضح اور ٹھوس حکومتی لائحہ عمل اور اقدامات سے آگاہ کریں
دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اور عملی اقدام کا اعلان نہیں کیا گیا تو طالبان پورے ملک پر قابض ہوجائیں گے
قبضہ کے بعد طالبان اپنی خود ساختہ شریعت نافذ کرکے عوام کو اس پر بیعت کرنے پر مجبور کردیں گے
پاکستان پر قبضہ کے بعد طالبان، قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور علامہ اقبال ؒ کے مزارات کو بھی بموں سے اڑا دیں گے
حق پرست کارکنان و عوام سانحہ مستونگ کے شہداء کیلئے تین روزہ سوگ میں بھرپور شرکت کریں
قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا مستونگ میں زائرین کی بس پر بم دھماکہ پر اظہار مذمت
لندن۔۔۔21،جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صوبہ بلوچستان کے شہرمستونگ میں زائرین سے بھری بس پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوربم دھماکہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے زائرین کے ایصا ل ثواب کیلئے دعاکرتے ہوئے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت ک ااظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ طالبان اور ان کی حلیف دہشت گرد جماعتیں کئی دنوں سے بلاناغہ ملک بھر میں دھماکے کررہی ہیں جن میں پولیس اورفوج کے جوان اور افسران بھی شہید ہورہے ہیں اور معصوم بچے، بچیوں سمیت عام شہری بھی دہشت گردی کا نشانہ بنائے جارہے ہیں لیکن افسوس صد افسوس کہ وفاقی حکومت ،دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے کسی ٹھوس لائحہ عمل کا اعلان نہیں کررہی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور ان کے رفقائے کارصرف مذمتی بیانات جاری کرکے اپنی ذمہ داری کا ٹوٹل پورا کررہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ 24گھنٹے کے اندر ٹی وی اور ریڈیو پر آکر قوم سے خطاب کریں اور دہشت گردوں کے خلاف واضح اور ٹھوس حکومتی لائحہ عمل اوراقدامات سے قوم کو آگاہ کریں۔انہوں نے کہاکہ آج پوری قوم وزیراعظم کے خطاب کا بے چینی سے انتظارکررہی ہے، اگر موجودہ حکومت نے دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف کوئی واضح اورٹھوس عملی اقدام اٹھانے کا اعلان نہیں کیا تواس بات کا قوی امکان ہے کہ طالبان،پاکستان پر اپنے غیراعلانیہ قبضے کو جلد ہی اعلانیہ قبضہ میں تبدیل کرکے پورے ملک پر قابض ہوجائیں گے جس کے بعد طالبان اپنی خودساختہ شریعت کوملک میں نافذ کرکے عوام کواس خودساختہ شریعت پر بیعت کرنے پر مجبورکردیں گے اوراسے نہ ماننے والوں کا کھلا قتل عام شروع کردیں گے جبکہ قوم کی ماں ، بہن اور بیٹیوں کو زبردستی کنیزیں بنالیاجائے گااورمردوں کو دوسرے اور تیسرے درجے کا غلام بنالیاجائے گا۔ 
جناب الطا ف حسین نے کہاکہ پاکستان پر قبضہ کے بعدطالبان، قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور علامہ اقبال ؒ کے مزارات کو بھی بموں سے اڑا کر پاکستان بنانے والوں کی ہرنشانی کو مٹادیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ مستونگ کے خلاف سوگوارتنظیموں کی جانب سے تین روزہ سوگ کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ حق پرست کارکنان وعوام سانحہ مستونگ کے شہداء کیلئے تین روزہ سوگ میں بھرپورشرکت کریں گے ۔

9/28/2024 12:14:59 PM