Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے سانحہ مستونگ کے خلاف شیعہ علماء کونسل کے تین روزہ سوگ کی حمایت کا اعلان کردیا


ایم کیوایم نے سانحہ مستونگ کے خلاف شیعہ علماء کونسل کے تین روزہ سوگ کی حمایت کا اعلان کردیا
 Posted on: 1/21/2014
ایم کیوایم نے سانحہ مستونگ کے خلاف شیعہ علماء کونسل کے تین روزہ سوگ کی حمایت کا اعلان کردیا
عوام دہشت گردی کا شکار شہریوں کے سوگوار لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے تین روزہ سوگ میں شرکت کریں
کراچی ۔۔۔21، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صوبہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں زائرین کی بس پر بم دھماکہ کے خلاف شیعہ علماء کونسل کی جانب سے تین روزسوگ کی بھرپورحمایت کا اعلان کردیاہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے زائرین کی بس پربم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں درجنوں زائرین کے شہید وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مستونگ میں زائرین کی بس پر دھماکہ المناک واقعہ کے خلاف شیعہ علماء کونسل کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کی بھرپورحمایت کا اعلان کرتے ہوئے حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کا شکار بے گناہ شہریوں کے سوگوار لواحقین سے اظہاریکجہتی کیلئے تین روزہ سوگ میں شرکت کریں اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں۔

9/28/2024 12:15:22 PM