Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہر کراچی کی مختلف قومیتوں کے عوام ، جناب الطا ف حسین کی ایک آواز پر اپنے تاریخی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ’’آغاز انقلاب ‘‘ کی ابتداء کرنے کیلئے تیار ہیں ، فرخ اعظم


 Posted on: 1/21/2014
شہر کراچی کی مختلف قومیتوں کے عوام ، جناب الطا ف حسین کی ایک آواز پر اپنے تاریخی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ’’آغاز انقلاب ‘‘ کی ابتداء کرنے کیلئے تیار ہیں ، فرخ اعظم 
ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام گڈاپ اور ابراہیم حیدری سیکٹرز میں منعقدہ کارکنان کے اجلاس سے خطاب
کراچی ۔۔۔21، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز ابراہیم حیدری اور گڈاپ سیکٹر کے کارکنان کے علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد ہوئے جن میں ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ابراہیم حیدری سیکٹر کے کارکنان کا اجلاس علی اکبر شاہ گوٹھ جبکہ گڈاپ سیکٹر کے کارکنان کا اجلاس موکھی میں ہوا جن سے ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ نے خطاب کیا اس موقع پر کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین محمد علی کلمتی ، الطاف حسین مینگل ، سید معین الدین احمد، عزیز الرحمان اور سید احمد رضا بھی موجود تھے ۔ کارکنان کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کی ایک آواز پر شہر کراچی میں بسنے والے لاکھوں سندھی ، بلوچ، پنجابی ، پختون ، سرائیکی ، کشمیری ، ہزارہ وال اور گلگتی عوام اپنے تاریخی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ’’آغاز انقلاب ‘‘ کی ابتداء کرنے کیلئے تیار ہیں اور اب ملک کی مظلوم قومیتوں کو لڑاؤ اور حکومت کرو کی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی سلامتی اور اس پر منڈلانے والے خطرات سے جناب الطاف حسین مسلسل آگاہ کررہے ہیں اور اب یہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری ادا کرے اور اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر ، گروہی ، سیاسی ومذہبی اختلافات کو بھول کر ملک کے وسیع تر مفاد میں متحد و منظم ہوجائیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلم بلوچ نے کہا کہ ملک کی نازک ترین صورتحال میں کراچی میں رہنے والی قومیتوں کا قائد تحریک جناب الطاف حسین پر اعتماد ان سازشی اور ملک دشمن عناصر کیلئے خوف کا باعث ہے جو کراچی کو کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ دراصل ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے کا سنگین عمل کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کی تمام قومیتوں کے رہبر و رہنما صرف اور صرف جناب الطاف حسین ہیں اور جناب الطاف حسین کے خلاف ملک بھر میں پھیلایا جانے والا زہریلا اور جھوٹا پروپیگنڈا دم توڑ چکا ہے اورحقوق سے محروم مظلوم عوام اب اپنے جائز حقوق لیکر ہی دم لیں گے ۔

9/28/2024 12:16:13 PM