Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے مسلسل حملوں کے باوجود حکومت سندھ کی جانب سے پولیو ورکرز کو تحفظ فراہم نہ کرنا قابل مذمت ہے۔ ارکان سندھ اسمبلی ایم کیوایم


 Posted on: 1/21/2014
طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے مسلسل حملوں کے باوجود حکومت سندھ کی جانب سے پولیو ورکرز کو تحفظ فراہم نہ کرنا قابل مذمت ہے۔ ارکان سندھ اسمبلی ایم کیوایم
کئی پولیوورکزدہشتگردی کانشانہ بن چکے ہیں لیکن حکومت سندھ کی جانب سے پولیوورکرزکوکسی قسم کاتحفظ فراہم نہیں کیا گیا
آج قیوم آبادمیں تین پولیوورکزکی شہادت پرشرمندگی اورذمہ داری قبول کرنے کے بجائے الٹا پولیوورکرزہی کواس کاذمہ دارٹھہرایاجارہاہے
حکومت سندھ کی اس سے زیادہ بے حسی کیاہوگی کہ پولیوورکرز کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی 
اگرحکومت سندھ پولیوورکرزکوتحفظ فراہم نہیں کرسکتی توانہیں دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑکرانکی زندگیوں سے کیوں کھیل رہی ہے؟ارکان سندھ اسمبلی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔۔21 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی نے کراچی میں پولیوورکرزپر طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے مسلسل حملوں کے باوجود حکومت سندھ کی جانب سے پولیوورکرزکوتحفظ فراہم نہ کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ کراچی میں اس سے قبل بھی سہراب گوٹھ اوردیگرعلاقوں میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی جانب سے پولیوورکرزپر حملے ہوچکے ہیں اورکئی پولیوورکزاس دہشتگردی کانشانہ بن چکے ہیں لیکن تمام تراعلانات کے باوجود حکومت سندھ کی جانب سے پولیوورکرزکوکسی قسم کاتحفظ فراہم نہیں کیاگیا۔آج بھی کراچی کے علاقے قیوم آباد میں انسانیت دشمن مسلح دہشت گردوں نے وحشیانہ فائرنگ کرکے تین پولیوورکزکوشہیدکردیاجن میں دوخواتین بھی شامل ہیں اسکے علاوہ دیگرورکززخمی ہوئے ۔ ارکان سندھ اسمبلی نے کہا کہ حکومت سندھ نے پولیو ورکز کی درخواست کے باوجود انہیں کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا اور ان پر دہشت گردی کے اس حملے پر شرمندگی اور ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے الٹا پولیو ورکرز ہی کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ اسی صورتحال کے باعث مجبور ہوکر پولیوورکرزنے انسداد پولیو مہم بند کرنے کااعلان کردیاہے۔ ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ حکومت سندھ کی اس سے زیادہ بے حسی کیاہوگی کہ اتنے بڑے واقعہ کے باوجود اب تک پولیوورکرز کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ اگرحکومت سندھ پولیو ورکرز کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی توانہیں دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑکران کی زندگیوں سے کیوں کھیل رہی ہے؟ارکان سندھ اسمبلی نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیوورکرزکے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی اور ایم کیوایم کی جانب سے تمام پولیو ورکرز سے مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

9/28/2024 12:15:21 PM