Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب اور سیف یار خان نے جناح اسپتال کا دورہ کرکے قیوم آباد میں فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالی خواتین و مرد پولیو ورکرز کے سوگواران سے جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا


 Posted on: 1/21/2014
رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب اور سیف یار خان نے جناح اسپتال کا دورہ کرکے قیوم آباد میں فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالی خواتین و مرد پولیو ورکرز کے سوگواران سے جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا 
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے زخمی پولیو خاتون پولیو ورکر کی عیادت کی اور صحت یابی کیلئے دعا کی 
جودرندہ صفت دہشت گرد پولیو ورکرز کو فائرنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ بیمار ذہنیت میں مبتلا ہیں اور سخت گرفت اور عبرتناک سزا کے مستحق ہیں ، عبد الحسیب کی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت 
ایم کیوایم خواتین ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور شعبہ خواتین کی ذمہ داران نے بھی جناح اسپتال جاکر زخمی خاتون پولیو ورکر کی عیادت کی 
کراچی ۔۔۔21، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب اور سیف یار خان نے منگل کے روز جناح اسپتال کراچی کا دورہ کیا اور قیوم آباد کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالی خواتین و مرد پولیو ورکرز کے سوگوار لواحقین سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیااور زخمی خاتون پولیو ورکر کی عیادت کی ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جاں بحق ہونیوالی خواتین و مرد پولیو ورکرز کے لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور زخمی خاتون پولیو ورکر کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان نے قیوم آباد میں پولیو ورکرز پر فائرنگ کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اس سفاکانہ واقعہ میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو انسانیت اور ملک کے معماروں کا کھلا دشمن قرار دیا ۔ رابطہ کمیٹی ارکان نے کہاکہ پولیو وائرس کے ملک سے مکمل خاتمہ تک صحت مند معاشرے کاتصورنہیں کیاجاسکتا ہے اور جودرندہ صفت دہشت گرد پولیو ورکرز کو فائرنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ بیمار ذہنیت میں مبتلا ہیں اور سخت گرفت اور عبرتناک سزا کے مستحق ہیں ۔ رابطہ کمیٹی ارکان نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ قیوم آباد میں پولیو ورکرز پر فائرنگ اس کے نتیجے میں خواتین پولیو ورکرز محترمہ انتیا ، محترمہ اکبری اور مرد پولیو ورکر فہد خلیل کی ہلاکت اور خاتون پولیو ورکر محترمہ سلمی کنول کو زخمی کرنے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور پولیو ورکرز کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں فی الفور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ اس موقع پر حق پرسندھ اسمبلی عامر معین بھی موجود تھے ۔ دریں اثناء حق پرست خاتون رکن قومی اسمبلی محترمہ ثمن جعفری ، حق پرست خواتین ارکان صوبائی اسمبلی محترمہ نائلہ منیر اورمحترمہ سمیتا سیدنے بھی جناح اسپتال جاکر فائرنگ سے زخمی خاتون پولیو ورکر کی عیادت کی اور فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والی خواتین و مرد پولیو ورکرز کے سوگوار لواحقین سے تعزیت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم شعبہ خواتین کی اراکین محترمہ شاہجاں ، محترمہ ڈاکٹر فوزیہ حمید اور محترمہ شاہانہ اشعر بھی موجود تھیں ۔


9/28/2024 12:13:53 PM