Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پولیو کے قطرے پلانے والی رضاکاروں کی ٹیم پر فائرنگ کے سفاکانہ واقعہ پر الطاف حسین کا اظہار مذمت


کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پولیو کے قطرے پلانے والی رضاکاروں کی ٹیم پر فائرنگ کے سفاکانہ واقعہ پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 1/21/2014
کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پولیو کے قطرے پلانے والی رضاکاروں کی ٹیم پر فائرنگ کے سفاکانہ واقعہ پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
پولیو ٹیم کے ورکرز انسانیت کی خدمت کا انتہائی نیک کام کررہے ہیں انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، الطاف حسین
قیوم آباد کے جس علاقے میں پولیو رضا کاروں کی ٹیم پر فائرنگ کا سفاکانہ واقعہ ہوا ہے اس علاقے کا محاصرہ کرکے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ الطاف حسین 
پولیو رضاکارو ں کی ہلاکتوں پر الطاف حسین کا اظہار افسوس اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا
لندن۔۔۔21، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پولیو کے قطرے پلانے والی رضاکاروں کی ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور پولیو ٹیم کے رضاکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کو انتہائی وحشیانہ عمل قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیم کے ورکرز انسانیت کی خدمت کا انتہائی نیک کام کررہے ہیں انہیں مکمل تحفظ فراہم کیاجائے۔ انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی خواتین و مرد پولیو رضاکاروں کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے ان کی مغفرت، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ قیوم آباد کے جس علاقے میں پولیو رضاکاروں کی ٹیم پر فائرنگ کا سفاکانہ واقعہ ہوا ہے اس علاقے کا محاصرہ کرکے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

9/28/2024 12:12:04 PM