Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان اور خصوصاً کراچی میں بسنے والے ہر طبقہ فکر، مسلک، قوم اور برادری کے قائد و رہبر صرف الطاف حسین ہیں، فرخ اعظم


پاکستان اور خصوصاً کراچی میں بسنے والے ہر طبقہ فکر، مسلک، قوم اور برادری کے قائد و رہبر صرف الطاف حسین ہیں، فرخ اعظم
 Posted on: 1/20/2014
پاکستان اور خصوصاً کراچی میں بسنے والے ہر طبقہ فکر، مسلک، قوم اور برادری کے قائد و رہبر صرف الطاف حسین ہیں، فرخ اعظم
جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم ان سازشوں کے باوجود سرخرو ہوتی آئی ہے، اسلم بلوچ
ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام گولیمار سیکٹر، آئی لینڈ، کیماڑی، بند مراد، زوبو گوٹھ منگھوپیر، عبد الرحیم گوٹھ اور نیوکراچی میں کارکنان کے علیحدہ علیحدہ اجلاسوں سے خطاب 
کراچی ۔۔۔20، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام گولیمار سیکٹر ،آئی لینڈ سیکٹر ،کیماڑی سیکٹر اور بند مراد، زوبوگوٹھ منگھو پیر ،عبدالرحیم گوٹھ نیورکراچی میں ذمہ داران وکارکنان کا علیحدہ علیحدہ جنرل ورکرز اجلاس منعقد ہوئے جن میں انچارج KMOCفرخ اعظم ،جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ ،اراکین الطاف حسین مینگل ،حاجی اسماعیل بلوچ ،حاجی علی محمد کچھی ،سید معین الدین احمد نے شرکت کی ۔اجلا سوں کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ جناب الطا ف حسین گزشتہ 65برس سے رائج فرسودہ جاگیر دارانہ اور طبقاتی نظام کے خاتمہ اور ایک منصفانہ اور برابری کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد ملک پر 2فیصد سرمایہ داروں ،وڈیروں اور جاگیر داروں نے قبضہ کرکے غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والی عوام کا استحصال کرنا شروع کردیا جو کہ آج تک جاری ہے اوراس 2فیصد استحصالی طبقے نے پاکستان میں بسنے والے 98فیصد غریب ومتوسط طبقہ کی عوام کو اپنا محکوم اور غلام بنا رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2فیصد استحصالی طبقہ غریب ومظلوم عوام کے حقوق کے حصول کے لئے اور ان کی عملی حکمرانی کے لئے چلائی جانے والی حق پرستی کی تحریک کو کچلنے کے لئے سازشیں کرتا رہا ہے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ عوام کے سامنے ان سازشی اوراستحصالی عناصر کے چہروں ہمیشہ بے نقاب ہوئے اور جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم ان سازشوں کے باوجود سرخرو ہوتی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 5جنوری کو الہ دین گراؤنڈ میں ہونیو الے جلسہ میں کراچی کے متوسط طبقہ کے عوام اپنی بھرپور شرکت سے واضح کردیا کہ کوئی منفی پروپیگنڈہ ،سازش عوام کو قائد تحریک الطاف حسین سے جدا نہیں کرسکتی ہے ،پاکستان اور خصوصاًکراچی میں بسنے والے متوسط طبقہ کے حقوق سے محروم سندھی ،بلوچ ،پنجابی،پختون ،گلگتی ،بنگالی ،برمی ،کشمیری ،سرائیگی عوام کے متفقہ قائد اور ہبر الطا ف حسین ہیں اور الطاف حسین کی ایک آواز پر کراچی بھر کے سندھی ،بلوچ ،کچھی ،پنجابی ،پختون ،گلگتی ،کشمیری ،ہزارہ وال ،سرائیکی بنگالی اور برمی عوام لبیک کہتے ہوئے اپنے اتحاد کا تاریخی مظاہرہ کرتے ہوئے \" آغاز انقلاب\" ابتداء کردی ہے اور اب سب جان گئے ہیں کہ پاکستان اور خصوصاً کراچی میں بسنے والے ہر طبقہ فکر ،مسلک ،قوم اور برادری کے قائد ورہبر صرف اور صرف الطاف حسین ہیں۔

9/28/2024 12:12:26 PM