Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بلا تاخیر ٹھوس لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، سینیٹر بابر غوری


ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بلا تاخیر ٹھوس لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، سینیٹر بابر غوری
 Posted on: 1/19/2014
ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بلا تاخیر ٹھوس لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، سینیٹر بابر غوری
طالبان سے مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کے اہم ترین معاملہ پر مسلسل تاخیر کی جارہی ہے
مسلسل حملوں سے دہشت گردی کا شکار مسلح افواج اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کی مایوسی میں اضافہ ہوسکتا ہے
کراچی ۔۔۔19، جنوری 2014ء
سینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر بابر خان غوری نے کہاہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بلاتاخیر ٹھوس لائحہ عمل تشکیل دیا جائے ۔ ایک بیان میں انہوں نے صوبہ خیبرپختونخواکے شہر بنوں میں واقع فوجی چھاؤنی میں سیکوریٹی فورسز کے قافلے پر ہولناک بارودی دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور قومی سلامتی کے اداروں کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کے اہم ترین معاملہ پر مسلسل تاخیر کی جارہی ہے جس کا خمیازہ مسلح افواج ، رینجرز وپولیس کے اہلکاروں اور معصوم عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے ۔ اگر مسلح افواج ، رینجرز اورپولیس کے افسران واہلکار مسلسل دہشت گردوں کا نشانہ بنتے رہیں گے تو مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی مایوسی میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ بابرغوری نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور مسلح افواج کے سربراہان سے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بلاتاخیر ٹھوس لائحہ عمل تشکیل دیا جائے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔



9/28/2024 12:14:25 PM