Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی حکومت اور مسلح افواج کو اب یا کبھی نہیں کی بنیاد پر فیصلہ کرنا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار


وفاقی حکومت اور مسلح افواج کو اب یا کبھی نہیں کی بنیاد پر فیصلہ کرنا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 1/19/2014
وفاقی حکومت اور مسلح افواج کو اب یا کبھی نہیں کی بنیاد پر فیصلہ کرنا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
طالبان دہشت گردوں کی جانب سے مسلح افواج اور عام شہریوں کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے
حکومت اور اداروں نے اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ طالبان سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں یا نہیں
کراچی ۔۔۔19، جنوری 2014ء
قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے بنوں میں فوجی چھاؤنی پر دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے اور بم دھماکے کے نتیجے میں درجنوں فوجی اہلکاروں کے شہید وزخمی ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ طالبان دہشت گردوں کی جانب سے مسلح افواج اور عام شہریوں کو مسلسل نشانہ بنایاجارہا ہے لیکن حکومت اور قومی سلامتی کے اداروں کی جانب سے اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ وہ طالبان سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین مسلسل مطالبہ کررہے ہیں کہ حکومت اور قومی سلامتی کے ادارے طالبان سے مذاکرات کرنے یا نہ کرنے میں تاخیر نہ کریں ، حکومت اور مسلح افواج کے سربراہان سرجوڑ کربیٹھیں اور ملک وقوم کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل بنائیں لیکن افسوس کہ جناب الطاف حسین کے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ اب وفاقی حکومت اور مسلح افواج کواب یا کبھی نہیں کی بنیاد پر طے کرنا ہوگا کہ انہیں طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں یا کوئی اور فیصلہ کرنا ہے۔

9/28/2024 12:16:25 PM