سندھ اسمبلی کے حالیہ بجٹ اجلاس کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے ایک رکن سندھ اسمبلی محمد طاہر قریشی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایک وقت ایسا تھا کہ ہم سندھ اسمبلی کے بلڈنگ سے گزرتے تھے تو اسے حیرت سےدیکھتے تھے ۔ ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ یہ بلڈنگ کیا ہےاوریہاں اتنی سیکوریٹی کیوں لگی ہوءی ہے۔ آج ہم اس ایوان میں کھڑے ہوکر اپنے حلقہ کی نماءندگی کررہے ہیں۔ یہ ایم کیوایم کے قاءد الطاف حسین کی مہربانی ہےکہ ہم جیسے لوگ اسمبلی میں پہنچ گءے ورنہ یہ ممکن نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔