Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوبہ سرحد کے اہم شہر بنوں میں واقع چھاؤنی پر ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے قافلے کو خوفناک بارود کے دھماکے سے نشانہ بنانے پر الطاف حسین کااظہار مذمت


صوبہ سرحد کے اہم شہر بنوں میں واقع چھاؤنی پر ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے قافلے کو خوفناک بارود کے دھماکے سے نشانہ بنانے پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 1/19/2014
صوبہ سرحد کے اہم شہر بنوں میں واقع چھاؤنی پر ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے قافلے کو خوفناک بارود کے دھماکے سے نشانہ بنانے پر الطاف حسین کااظہار مذمت 
تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے لہٰذاوزیراعظم اور سربراہان سر جوڑ کر بیٹھیں اور لائحہ عمل تشکیل دیں ، الطاف حسین 
طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں یا کوئی اور فیصلہ کرنا ہے اس میں جتنی تاخیر کی جائے گی اتنا ہی فوجیوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کا نقصان ہوگا، الطاف حسین 
اگر فوج ، پولیس کے افسران اور جوان شہید ہوتے رہے تو اس کے پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول مسلح افواج کے افسران اور سپاہیوں میں مایوسی پیدا ہونے کے عمل میں اضافہ ہوسکتا ہے، الطاف حسین 
دھماکے میں متعدد سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے شہید و زخمی ہونے پر الطاف حسین کااظہار افسوس

لندن۔۔۔19، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صوبہ سرحد کے اہم شہر بنوں میں واقع چھاؤنی پر ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر بہت بڑی مقدار میں انتہائی خوفناک بارود کا دھماکہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے اس دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 22عسکری اہلکار شہید اور 38سے زائد اہلکار زخمی ہیں ، ڈاکٹروں کی اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے لہٰذاوزیراعظم اور سربراہان سر جوڑ کر بیٹھیں اور لائحہ عمل تشکیل دیں اور اس سلسلے میں عوام ہر طرح کا تعاون اور قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں کئی مہینوں سے چیخ چیخ کر وفاقی حکومت اور ریاست کے عسکری اداروں کے سربراہان سے بار بار مطالبہ کررہا ہوں کہ طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں یا کوئی اور فیصلہ کرنا ہے اس میں جتنی تاخیر کی جائے گی اتنا ہی فوجیوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کا نقصان ہوگا اور خود کش حملوں ، ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے کرنے کے واقعات اضافہ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں چیخ چیخ کر مطالبہ کرتا رہا مذاکرات کرنے ہیں یا کوئی دوسرا فیصلہ کرنا ہے دونوں صورتوں میں جلد سے جلد فیصلہ کیاجائے اور اس سے قوم کو آگاہ کیاجائے اگر صبح و شام فوج ، پولیس کے جوانوں سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوان شہید ہوتے رہے تو اس کے پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول مسلح افواج کے افسران اور سپاہیوں میں مایوسی پیدا ہونے کے عمل میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔انہوں نے بم دھماکے میں شہید و زخمی ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا اور شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت عسکری افواج کے سربراہان سے کہا کہ وہ فی الفور سر جوڑ کر بیٹھ کر کوئی ٹھوس لائحہ عمل بنائیں جس کے تحت حملہ کرنے والے دہشت گردوں سے بھر پور طریقہ سے نمٹا جاسکے ۔

9/28/2024 12:14:48 PM