Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق اور محمد واسع جلیل کا ایکسپیریس نیوز چینل کا تعزیتی دورہ


 Posted on: 1/18/2014
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق اور محمد واسع جلیل کا ایکسپیریس نیوز چینل کا تعزیتی دورہ
سانحہ نارتھ ناظم آباد میں تینوں اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے اظہار افسوس
سید امین الحق اور محمد واسع جلیل کی کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں تنظیموں کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے میں شرکت 
اب اے پی سی یا مذاکرات کرنے کا وقت نہیں، واسع جلیل کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب
کراچی ۔۔۔18، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدامین الحق اورمحمدواسع جلیل نے ایکسپریس نیوزچینل کاتعزیتی دورہ کیااورادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ضیاء الحق اور یوسف بیگ سے ملاقات کرکے ان سے گذشتہ روزنارتھ ناظم میں دہشت گردی کے واقعے میں ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی ٹیکنیشن وقاص عزیز،اشرف آرائیں، خالد خان کی المناک شہادت پر قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے دلی تعزیت وافسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پرانہوں نے شہید ہونیوالوں تینوں افرادکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کوجواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورتمام سوگوارلواحقین سمیت ادارے کے تمام افرادوعملے کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)
علاوہ ازیں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے سیدامین الحق اورمحمدواسع جلیل نے کراچی پریس کلب کے باہرپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)، کراچی پریس کلب ،کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے)، کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)، آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائز کنفڈریشن (ایپنک)، پاکستان ایسوسی ایشن آف فوٹو گرافرز(پیپ) اور مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے پی ایف یوجے کے زیراہتمام ایکسپریس نیوزکی گاڑی پردہشت گردوں کی فائرنگ اوراس کے نتیجے میں تین کارکنان کے قتل کے خلاف جاری احتجاجی مظاہرے میں بھی شرکت کی اس موقع پررکن رابطہ کمیٹی واسع جلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب اے پی سی یا مذاکرات کرنے کا وقت نہیں ،وفاقی حکومت اور پاک فوج مل کر طے کریں کہ دہشت گردوں خصوصاً طالبان کے خلاف موثر آپریشن کرنا ہے اور کراچی کو بھی ان دہشت گردوں سے آزاد کراناہے ۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے خلاف سب کو متحد ہو کر لڑنا ہوگا ۔انہوں نے ایکسپریس گروپ کے تین کارکنان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور صحافیوں کوتحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

9/28/2024 12:12:07 PM