Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 18 جنوری کا دن ’’یوم خراج عقیدت‘ ‘کے طور پر منایا گیا


متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 18 جنوری کا دن ’’یوم خراج عقیدت‘ ‘کے طور پر منایا گیا
 Posted on: 1/18/2014
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 18 جنوری کا دن ’’یوم خراج عقیدت‘ ‘کے طور پر منایا گیا
جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد
تقریب میں پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں، پولیس اہلکاروں، علمائے کرام، صحافیوں، مذہبی اقلیتوں، سیاسی رہنماؤں اور معصوم بچوں، بچیوں سمیت ہزاروں پاکستانیوں کیلئے دعائیں کی گئی اور تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گلدستے اور پھول رکھیں اور شہیدوں کی یاد میں شمعیں روشن کی 
تقریب میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری محمد اسلم، ان کے ساتھی پولیس اہلکاروں، ہنگو کے جواں سال طالب علم اعتراز حسن، جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنماء عثمان یار خان ان کے ساتھیوں، ایکسپریس نیوز چینل کے ڈی سی این جی ٹیکنیشن وقاص عزیز اور دیگر ساتھیوں سمیت دہشت گردی کا شکار تمام فوجیوں اور پولیس افسران و اہلکاروں اور پاکستانی شہریوں کو زبردست خراج عقیدت و سلام عقیدت پیش کیا
تقریب میں مختلف مذاہب و عقائد اور مسلک کے ماننے والے ہمدرد عوام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی سمیت مختلف این جی اوز سماجی و ثقافتی تنظیموں کے افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی 
کراچی ۔۔۔۔18جنوری 2014
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام 18جنوری کادن ’’یوم خراج عقیدت‘‘کے طورپرمنایاگیااس سلسلے میں عزیزآبادکے تاریخی جناح گراؤنڈ میں شہداء کی یادمیں دعائیہ اجتماع منعقد کیا گیا جس میں پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں، پولیس اہلکاروں ، علمائے کرام، صحافیوں، مذہبی اقلیتوں،سیاسی رہنماؤں اور معصوم بچوں،بچیوں سمیت ہزاروں پاکستانیوں کیلئے دعائیں کی گئی اور تمام شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گلدستے اور پھول رکھے گئے اور شہیدوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی۔ جناح گراؤنڈ میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول، اراکین رابطہ کمیٹی اورحق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،شعبہ خواتین،پی ڈبلیوڈی پرسن ودھ ڈس ایبیلیٹی، ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات کے ارکان،ایم کیوایم کے ذمہ داران، کارکنان اورمختلف مذاہب وعقائداورمسلک کے ماننے والے ہمدردعوام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افرادنے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی، دعائیہ تقریب میں سابق اولپیئن و کپتان اصلاح الدین،سماجی شخصیات اورسول سوسائٹی سمیت مختلف این جی اویزسماجی وتقافتی تنظیموں کے افرادنے بھی خصوصی طور پرشرکت کی اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنیوالے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری محمد اسلم،ان کے ساتھی پولیس اہلکاروں ، ہنگوکے جواں سال طالب علم اعترازحسن،جمعیت علمائے اسلام(س) کے رہنماء عثمان یارخان ان کے ساتھیوں،ایکسپریس نیوزچینل کے ڈی سی این جی ٹیکنیشن وقاص عزیز اور دیگر ساتھیوں سمیت دہشت گردی کا شکار تمام فوجیوں اورپولیس افسران و اہلکاروں اور پاکستانی شہریوں کوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیا اور ان کی تصاویر کے آگے گلدستے اور پھول رکھ کر شہداء کی یادمیں شمعیں روشن کیں۔دعائیہ تقریب سے خطاب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین واحدرہنماء ہیں جنہوں نے دہشت گردوں کے خلاف بغیرکسی مصلحت کاشکارہوئے آوازبلندکی اوردہشت گردی کے واقعات کی کھل کرمذمت کی۔انہوں نے کہاکہ 18کروڑ پاکستانیوں پرمسلط وہ دہشت گردی جس نے 50ہزارسے زائدمعصوم پاکستانیوں،افواج پاکستان کے سپاہی،پولیس اہلکاروں ، صحافیوں ،ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسر، علمائے کرام، سیاسی ،سماجی اورمذہبی رہنماؤں کوہی نشانہ نہیں بنایابلکہ بزرگان دین کے مزارت، عبادتگاہوں، مساجد، امام بارگاہوں، مداس ، چرچز اور مندروں کو بھی نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان جوامن وسکون کیلئے بناتھا وہاں مذہب کی آڑمیں معصوم شہریوں کو نفرت کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم سب یہاں اس لئے جمع ہیں کہ ہم سب دہشت گردی کیخلاف ہیں اور قائد تحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے کے مطابق وطن عزیز بچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے شہید چوہدری اسلم ان کے ساتھیوں، ہنگوکے نوعمر طالب علم اعتراز حسن، مفتی عثمان یارخان اور ایکسپریس نیوز چینل کے ڈی سی این جی آپریٹر وقاص سمیت دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونیوالے تمام افراد کوخراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ تقریب سے ممتازمذہبی رہنماء مفتی شمیم احمد خان نے کہا کہ آج کی یہ تقریب جن کی یادمیں منعقدکی گئی اورجس حوالے سے منعقد کی گئی ان پرسلامتی ہواورجن لوگوں نے یہ تقریب منعقد کی ہے وہ بھی سلامتی کے مستحق ہیں۔پاکستان ہندوکونسل کی رکن محترمہ منگلہ شرما نے کہا کہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جو دہشت گردی کے خلاف سینہ سپرہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا واقعہ کہیں بھی ہو یا اس کا کوئی بھی شکارہوسب سے پہلے آواز نائن زیروسے بلندہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج ایم کیوایم کی دیکھا دیکھی دہشت گردی کے خلاف شہریوں میں بھی یہ جوش ابھررہاہے کہ وہ دہشت گردی کیخلاف سینہ سپرہورہے ہیں۔معروف گلوکارحسن جہانگیرنے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین پاکستان میں امن وسکون چاہتے ہیں اورانہیں کی ایماں پران کے شانہ بشانہ ہم سب متحدومنظم ہیں ۔ہیومن ڈپلومنٹ کے رہنماء رانا آصف نے کہا کہ سول سوسائٹی کل تک خود کو تنہا محسوس کررہی تھی تاہم الطاف حسین کا ساتھ پاکر ہمارا حوصلہ بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آج پوری سول سوسائٹی اوراین جی اویزسیکٹرمتحدہ قومی موومنٹ کے شانہ بشانہ ہے۔ تقریب سے پی ڈبلیوڈی کے انچارج عدنان سرورنے اظہارخیال کرتے ہوئے قائد تحریک الطا ف حسین کاشکریہ اداکیااورکہاکہ جناب الطاف حسین نے اس طبقے کو جسے ہمیشہ معاشرے میں نظرانداز کیا جاتا رہا ہے اس کوحق دیاکہ وہ آگے آکر اپنا حق ادا کرے۔ آخرمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست سندھ اسمبلی عبدالحسیب نے خشوع وخضوغ کے ساتھ اجتماعی دعاکرائی جس میں چوہدری محمد اسلم، اعتراز حسن،عثمان یار خان ، وقاص عزیزسمیت دہشت گردی میں شہید ہونیوالوں تمام افراد کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی ،سوگواران کے صبرجمیل،ملک و قوم کی سلامتی، پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل
خاتمے سمیت ایم کیوایم کی کامیابی اور قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمرصحت و تندرستی کیلئے دعائیں کی گئیں۔





































9/28/2024 12:17:13 PM