Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دنیا کا ہر مذہب خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے اور جناب الطاف حسین کا پیغام بھی انسانیت کی خدمت ہے۔ رکن رابطہ کمیٹی افتخار اکبر رندھاوا


 Posted on: 1/18/2014
دنیا کا ہر مذہب خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے اور جناب الطاف حسین کا پیغام بھی انسانیت کی خدمت ہے۔ رکن رابطہ کمیٹی افتخار اکبر رندھاوا
سوامی نارائن مندر میں "کالکاماں کے بھنڈارے" کی تقریب میں رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا کا تقریب کے شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔۔18جنوری 2014
متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا نے کہا ہے کہ دنیا میںآنے والا ہر شخص پیدا ہوتا ہے بعد میں اس کے والدین اس کو اس کے دین یا دھرم سے آشناکرتے ہیں اور دنیا کا ہر مذہب خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے ۔ جناب الطاف حسین کا پیغام بھی خدمت انسانیت ہے اور ایم کیوایم بلا تفریق مذہب و فرقہ،زبا ن و قومیت اور رنگ و نسل خدمت انسانیت پر یقین رکھتی ہے اور خدمت انسانیت سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں ہے ۔ وہ کراچی کے سوامی نارائن مندر میں منعقدہ "کالکاماں کے بھنڈارے" کی تقریب کے موقع پر موجود افراد کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی بنیاد بھی خدمت پر ہی ہے اور جناب الطاف حسین نے ہمیشہ عوامی نمائندوں کو بھی بلاتفریق خدمت کا درس دیا ہے ، آج ایم کیو ایم میں ہر مذہب و فرقہ،زبا ن و قومیت اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے افراد موجود ہیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے جوائنٹ انچارج گردھاری لعل نے کہا کہ جناب الطاف حسین کسی مخصوص قوم یا مذہب کے نہیں بلکہ ملک میں بسنے والے ہر مظلوم کے لیڈر ہیں ۔ اس موقع پر’’ شری کالکا ماں سیوا سماج ‘‘ کمیٹی کی جانب سے رکن رابطہ کمیٹی افتخار اکبر رندھاوا کو سندھ کی ثقافت اجرک اور ایم کیو ایم کی طرف سے اقلیتی عوام کی بلاتفریق اور بہترین خدمت کرنے پر شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

9/28/2024 12:14:02 PM