Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور کو پولیو وائرس میں سرفہرست قرار دینے سے دنیا بھر میں ’’صحت مند ‘‘اور ’’پولیو سے پاک ‘‘معاشرے کے قیام میں پاکستان کی ناکامی کو گہری تشویش کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے، اراکین قومی اسمبلی ایم کیوایم


 Posted on: 1/18/2014
پشاور کو پولیو وائرس میں سرفہرست قرار دینے سے دنیا بھر میں ’’صحت مند ‘‘اور ’’پولیو سے پاک ‘‘معاشرے کے قیام میں پاکستان کی ناکامی کو گہری تشویش کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے، اراکین قومی اسمبلی ایم کیوایم 
پاکستانیوں کے بیرون ملک سفر پر ’’انسداد پولیو‘‘ میں ناکامی پر پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے، اراکین قومی اسمبلی ایم کیوایم 
وفاقی و صوبائی حکومتیں پشاور میں انسداد پولیو کیلئے فی الفور اور ہنگامی نوعیت کے عملی اقدامات بروئے کار لائیں، اراکین قومی اسمبلی 
دنیا بھر میں پشاور کا نام پولیو وائرس میں سرفہرست شامل ہونے کا دھبہ فی الفور صاف کرکے قوم کے معماروں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے، اراکین قومی اسمبلی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔18، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان قومی اسمبلی نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پشاور کو دنیا بھر میں پولیو وائرس کا سب سے بڑا مرکز قرار دینے پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور وفاقی وخیبر پختونخوا کی صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور میں انسداد پولیو کیلئے فی الفور ہنگامی نوعیت کے مثبت اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پشاور کو پولیو وائرس میں سر فہرست قرار دینے سے دنیا بھر میں ’’صحت مند ‘‘اور ’’پولیو سے پاک ‘‘معاشرے کے قیام میں پاکستان کی ناکامی کو گہری تشویش کی نگاہ سے دیکھاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پشاور سے پولیو وائر س کے خاتمے اور قوم کے مستقبل کے تحفظ کیلئے حکومتی سطح پر کوئی مثبت اقدامات بروئے کار نہیں لائے گئے تو پاکستانیوں کے بیرون ملک سفر پر ’’انسداد پولیو ‘‘ میں ناکامی پر پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پشاور کو پولیو کا مرکز قرار دینے سے ثابت ہوگیا ہے کہ ملک کے ہزاروں بچوں کا مستقبل پولیو وائرس کے سبب غیر محفوظ ہے اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کیلئے یہ انتہائی مایوس کن امر ہے ۔ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف اور صوبائی حکومت خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ وہ پشاور کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دنیا بھر میں پولیو وائرس میں سرفہرست قرار دینے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں ، قوم کے ہزاروں بچوں کو مستقل معذوری کی زندگی سے ہر ممکن طریقے سے بچایاجائے ، پشاور میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے حکومتی سطح پر مربوط اور مثبت منصوبہ بندی کی جائے اور دنیا بھر میں پشاور کا نام پولیو وائرس کی سر فہرست میں شامل ہونے کا دھبہ فی الفور صاف کرکے قوم کے معماروں کے مستقبل کو محفوظ بنایاجائے ۔ 



9/28/2024 12:11:31 PM