Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب کی دستگیر بلاک 15 میں واقع گھر میں آتشزدگی کے سبب جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت


 Posted on: 1/18/2014
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب کی دستگیر بلاک 15 میں واقع گھر میں آتشزدگی کے سبب جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت 
رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم نے آتشزدگی سے متاثرہ مکان کا دورہ
سوگوار لواحقین سے ملاقات کی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار
کراچی۔۔۔18جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب نے فیڈرل بی ایریا کے علاقے دستگیر بلاک 15میں واقع گھر میں آتشزدگی کے سبب جھلس کر جاں بحق ہونے والے چار افراد کی نمازجنازہ اور تدفین میں شرکت کی ۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ فیڈرل بی ایریا بلاک 15میں واقع جامع مسجد اقصیٰ میں ادا کی گئی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر کمیٹی کے اراکین، یونٹوں کے ذمہ داران، کارکنان اور جاں بحق افراد کے سوگوار لواحقین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیراحمدحق پرست رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم کے ہمراہ فیڈرل بی ایریا کے علاقے دستگیر بلاک 15 میں واقع گھر میں آتشزدگی سے متاثرہ مکان دورہ کیااورحادثہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد نے جھلس کر جاں بحق ہونے والے چار افرادکے سو گوارلواحقین سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کے کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ اس موقع پر انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کواپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوار لواحقین کوصبر جمیل عطا فرمائے ۔(آمین)

9/28/2024 12:13:38 PM