Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں ایکسپریس ٹی وی کی وین پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال کا اظہار مذمت


 Posted on: 1/18/2014

کراچی میں ایکسپریس ٹی وی کی وین پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال کا اظہار مذمت
حکومت سندھ ، جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو فوری معاوضہ دینے کا اعلان کریں، ناصر جمال کا مطالبہ
کراچی۔۔۔18جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر انجینئر ناصر جمال نے کراچی میں ایکسپریس ٹی وی کی وین پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اورفائرنگ سے ایکسپریس کے کیمرہ مین،ٹیکنیشن اورگارڈ کے جاں بحق ہونے پر دلی افسو س کااظہار کیاہے اورحکومت سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو فوری معاوضہ دینے کا اعلان کریں ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئرناصر جمال نے کہاکہ صحافیوں پر حملے اور انہیں ہلاک و زخمی کئے جانے کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت کوسنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ صحافی برادری اپنے فرائض کو پوری جانبداری کے ساتھ نبھاسکے۔ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر انجینئر ناصر جمال نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایکسپریس ٹی وی کے کیمرہ مین،ٹیکنیشن اور گارڈ کے لواحقین اورایکسپریس نیوز کے تمام ایڈیٹرز،صحافیوں اورعملے کے تمام ارکان سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افرادکواپنی جواررحمت میں جگہ دے اوران کے لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔

9/28/2024 12:12:27 PM