Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ وفد کی طاہری مسجد میں داؤدی بوہرہ جماعت کراچی کے رہنماء نور الدین بھائی صاحب سے ملاقات


ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ وفد کی طاہری مسجد میں داؤدی بوہرہ جماعت کراچی کے رہنماء نور الدین بھائی صاحب سے ملاقات
 Posted on: 1/17/2014
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ وفد کی طاہری مسجد میں داؤدی بوہرہ جماعت کراچی کے رہنماء نور الدین بھائی صاحب سے ملاقات
داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا پیر سیدنا برہان الدین کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے تعزیت
قائد تحریک سمیت پوری ایم کیوایم پیر سیدنا برہان الدین کے انتقال پر دکھ اور صدمہ کی اس گھڑی میں بوہری کمیونٹی کے غم میں برابر کی شریک ہے
نور الدین بھائی صاحب کا دکھ اور افسوس کی گھڑی میں بوہرہ جماعت کا ساتھ دینے پر جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کا شکریہ
کراچی۔۔۔17؍ جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدنے کراچی کے علاقے صدرمیں واقع داؤدی بوہرہ جماعت کے امیر نور الدین سے مرکزطاہری مسجد میں کر ملاقات کی اور قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے روحانی پیشوا پیر سیدنا برہان الدین کے انتقال پردلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ۔ایم کیوایم کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے رکن ارکان محمد واسع جلیل، سیف یارخان،حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمودعبدالرزاق اورکراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج واراکین شامل تھے۔ اس موقع پربوہرہ جماعت کے منوربھائی،یوسف خان صاحب اوراطہربندوق والابھی موجودتھے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے نور الدین بھائی صاحب سے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے انہیں جناب الطا ف حسین کاتعزیتی پیغام پہنچایا اور کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین سمیت پوری ایم کیوایم پیرسیدنابرہان الدین کے انتقال پردکھ اورصدمہ کی اس گھڑی میں بوہری کمیونٹی کے غم میں برابرکی شریک ہے۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سیدنابرہان الدین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے ، ان کے درجات بلند فرمائے اورلواحقین سمیت بوہرہ جماعت کے تمام رہنماؤں اورکمیونٹی کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔(آمین)اس موقع پرنورالدین بھائی صاحب نے دکھ اورافسوس کی گھڑی میں بوہرہ جماعت کا ساتھ دینے پرجناب الطا ف حسین اورایم کیوایم کا شکریہ ادا کیا۔

9/28/2024 12:11:15 PM