Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایکسپریس ٹی وی کی وین پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار مذمت


ایکسپریس ٹی وی کی وین پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 1/17/2014
ایکسپریس ٹی وی کی وین پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار مذمت
فائرنگ سے ایکسپریس کے کیمرہ مین، ٹیکنیشن اور گارڈ کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار
شہرمیں قتل وغارتگری کا بازار گرم ہے لیکن حکومت بیٹھی تماشہ دیکھ رہی ہے۔ الطاف حسین
ایسامعلوم ہوتاہے کہ حکومت کا قیام امن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ الطا ف حسین
کراچی میں پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزاروں اہلکاروں کی جگہ جگہ موجودگی کے باوجود آخر شہر میں قتل اور دہشت گردی کی کارروائیاں کس طرح ہورہی ہیں؟
ایکسپریس ٹی وی کے کیمرہ مین، ٹیکنیشن اور گارڈ کے لواحقین اور ایکسپریس نیوز کے تمام ایڈیٹرز، صحافیوں اور عملے کے تمام ارکان سے الطاف حسین کا اظہار تعزیت 
لندن۔۔۔17 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں ایکسپریس ٹی وی کی وین پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اورفائرنگ سے ایکسپریس کے کیمرہ مین،ٹیکنیشن اورگارڈ کے جاں بحق ہونے پر دلی افسو س کااظہار کیاہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ شہرمیں قتل وغارتگری کابازارگرم ہے لیکن حکومت بیٹھی تماشہ دیکھ رہی ہے اورایسامعلوم ہوتاہے کہ اس کاقیام امن سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے سوال کیاکہ کراچی میں پولیس،رینجرزاورقانون نافذکرنے والے اداروں کے ہزاروں اہلکاروں کی جگہ جگہ موجودگی کے باوجود آخرشہرمیں قتل اوردہشت گردی کی کارروائیاں کس طرح ہورہی ہیں؟جناب الطا ف حسین نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایکسپریس ٹی وی کے کیمرہ مین،ٹیکنیشن اور گارڈ کے لواحقین اورایکسپریس نیوز کے تمام ایڈیٹرز،صحافیوں اورعملے کے تمام ارکان سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افرادکواپنی جواررحمت میں جگہ دے اوران کے لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ 

9/28/2024 12:11:55 PM