Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنما مفتی عثمان یار خان اور ان کے دو ساتھیوں کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین


جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنما مفتی عثمان یار خان اور ان کے دو ساتھیوں کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 1/17/2014
جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنما مفتی عثمان یار خان اور ان کے دو ساتھیوں کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین
حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں قیام امن کیلئے ٹارگٹڈآپریشن کے دعوے کئے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود شہرمیں روزانہ قتل اوردہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں
سیاسی کارکنوں ، تاجروں، دکانداروں اورعام شہریوں کو دن دہاڑے قتل کیاجارہاہے 
پولیس اہلکاروں پربھی دہشتگرد حملے کئے جارہے ہیں،گزشتہ دو روز کے دوران کئی پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں
یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ ان واقعات پر حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدہ ایکشن نہیں کیاجارہاہے
مفتی عثمان یارخان اورانکے ساتھیوں کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کرائی جائے اور قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیا جائے
مفتی عثمان یارخان شہید اور واقعہ میں جاں بحق ہونے والے ان کے ساتھیوں کے لواحقین اورجے یوآئی(س) کے تمام رہنماؤں اورکارکنوں سے الطاف حسین کااظہارتعزیت
لندن۔۔۔17 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام( سمیع الحق گروپ )کے رہنمامفتی عثمان یارخان اوران کے دوساتھیوں کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں قیام امن کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کے دعوے کئے جارہے ہیں لیکن حکومت کے تمام تردعووں کے باوجود شہرمیں روزانہ قتل اوردہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں۔ سیاسی کارکنوں ، تاجروں، دکانداروں اورعام شہریوں کو دن دہاڑے قتل کیا جارہاہے ۔حتیٰ کہ پولیس اہلکاروں پربھی دہشت گردوں کی جانب سے حملے کئے جارہے ہیں اورگزشتہ دو روز کے دوران پولیس چوکیوں اورموبائلوں پرکئی حملے ہوچکے ہیں جن میں کئی پولیس اہلکاربھی شہید ہوچکے ہیں لیکن یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ ان واقعات پر حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدہ ایکشن نہیں کیاجارہاہے ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ مفتی عثمان یارخان اورانکے ساتھیوں کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیا جائے۔ انہوں نے مفتی عثمان یارخان شہید اور واقعہ میں جاں بحق ہونے والے ان کے ساتھیوں کے لواحقین اورجے یوآئی(س) کے تمام رہنماؤں اورکارکنوں سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مقتولین کی مغفرت فرمائے اورتمام سوگواروں کوصبرجمیل عطاکرے۔

9/28/2024 12:12:55 PM