Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نواب شاہ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے فی کس معاوضہ دیا جائے، ایم کیوایم


نواب شاہ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے فی کس معاوضہ دیا جائے، ایم کیوایم
 Posted on: 1/17/2014
نواب شاہ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے فی کس معاوضہ دیا جائے، ایم کیوایم
حکومت سندھ کی جانب سے متاثرین کیلئے معاوضے کی رقم اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے
سینیٹر بابر غوری، ڈاکٹر فاروق ستار اور سید سردار احمد کا مشترکہ بیان
کراچی ۔۔۔17، جنوری2014ء
ایوان بالا سینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر بابر خان غوری ، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ نواب شاہ میں جاں بحق ہونے والے اسکول کے طلباء اور اساتذہ کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے فی کس معاوضہ دیا جائے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا تاہم اس مہنگائی کے دور میں نواب شاہ ٹریفک حادثے کے متاثرین کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے معاوضے کی رقم اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نواب شاہ میں اسکول بس اور ڈمپر کے درمیان ہولناک ٹریفک حادثے کے ذمہ داروں کو تاحال گرفتارنہیں کیا گیا ہے جس کے باعث عوام میں شدید بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب اس المناک ٹریفک حادثے کے ذمہ داروں کوقانون کے کٹہرے میں نہیں لایاگیا ہے جبکہ دوسری جانب حکومت سندھ کی جانب سے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں بہترعلاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ بابر غوری ، ڈاکٹر فاروق ستار اور سید سرداراحمد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نواب شاہ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کوفوری طورپر فی کس 50 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیاجائے اور حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے۔

9/28/2024 12:13:28 PM