Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں کی جانب سے دہشت گردی کی مسلسل کارروائیاں حکومت اور ریاست پاکستان کی رٹ کیلئے ایک کھلا چیلنج ہیں۔ مصطفےٰ عزیز آبادی


طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں کی جانب سے دہشت گردی کی مسلسل کارروائیاں حکومت اور ریاست پاکستان کی رٹ کیلئے ایک کھلا چیلنج ہیں۔ مصطفےٰ عزیز آبادی
 Posted on: 1/17/2014
طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں کی جانب سے دہشت گردی کی مسلسل کارروائیاں حکومت اور ریاست پاکستان کی رٹ کیلئے ایک کھلا چیلنج ہیں۔ مصطفےٰ عزیز آبادی
ملک کے عوام امن و سکون اور اپنی جانوں کے تحفظ کو ترس رہے ہیں مگر حکومت، فوج اور ریاستی ادارے تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ مصطفےٰ عزیز آبادی
حکومت، فوج اور ریاستی اداروں نے طالبان کے بارے میں مصلحت پسندانہ پالیسی اختیار کی ہوئی ہے
ایسا لگتا ہے حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور تمام عسکری اداروں نے طالبان کے آگے ہتھیار ڈال دیے ہیں
طالبان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان سے امن کی بھیک مانگی جارہی ہے 
اگر ریاست پاکستان کے خلاف سرگرم طالبان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو مستقبل میں پاکستان کو افغانستان کی طرح کھنڈر بننے سے روکا نہیں جاسکے گا
لندن۔۔۔17 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے پشاورمیں تبلیغی جماعت کے مرکز میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں کی جانب سے مسلسل بم دھماکوں ، خودکش حملوں اوردہشت گردی کی کارروائیاں حکومت اورریاست پاکستان کی رٹ کیلئے ایک کھلا چیلنج ہیں۔ اپنے بیان میں مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہا کہ پاکستان کے معصوم شہری روزانہ مساجد،امام بارگاہوں، بازاروں اورسڑکوں پر بم دھماکوں میں شہید ہورہے ہیں،پولیس اور سیکوریٹی فورسز کے افسران اور جوان طالبان دہشت گردوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ملک کے عوام امن وسکون اوراپنی جانوں کے تحفظ کوترس رہے ہیں مگر حکومت، فوج اور ریاستی ادارے نہ صرف تماشہ دیکھ رہے ہیں بلکہ طالبان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے طالبان سے امن کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ مسلح افواج کے ہزاروں،افسروں،جوانوں اورہزاروں معصوم شہریوں کی طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کے باوجود حکومت ، فوج اورریاستی اداروں نے طالبان کے بارے میں جس طرح کی مصلحت پسندانہ یا خاموشی کی پالیسی اختیارکی ہوئی ہے اس کودیکھ کر یہ کہاجائے توبیجا نہ ہوگاکہ حکومت پاکستان، اسٹیبلشمنٹ اورتمام عسکری اداروں نے طالبان کے آگے ہتھیارڈال دیے ہیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ اگرریاست پاکستان کے خلاف سرگرم طالبان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی اور پاکستان کودہشت گردی کے اس عفریت سے نجات نہیں دلائی گئی تومستقبل میں پاکستان کو افغانستان کی طرح کھنڈر بننے سے روکا نہیں جاسکے گا۔

9/28/2024 12:13:33 PM