Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاورمیں تبلیغی مرکزمیں خوفناک دھماکے پرمتحدہ بین المسلمین فورم پاکستان کااظہارمذمت


پشاورمیں تبلیغی مرکزمیں خوفناک دھماکے پرمتحدہ بین المسلمین فورم پاکستان کااظہارمذمت
 Posted on: 1/16/2014
پشاورمیں تبلیغی مرکزمیں خوفناک دھماکے پرمتحدہ بین المسلمین فورم پاکستان کااظہارمذمت 
دہشت گردکھلے عام مساجد،تبلیغی مراکز اورعبادتگاہوں کونشانہ بناکر حکومت اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی رٹ کوچیلنج کررہے ہیں ،مولاناتنویرالحق تھانوی واراکین متحدہ بین المسلمین
اب بھی وقت ہے کہ حکومت اوراپوزیشن باہمی مشاورت سے قومی مفادمیں جامع حکمت عملی ترتیب دیکر دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائے
تمام مسالک کے علماء کرام ملک کے بہترمفاد میں اپناکرداراداکریں اورملک دشمنوں کی سازش کوناکام بنانے کیلئے اتحادواتفاق کامظاہرہ کریں،متحدہ بین المسلمین فورم کی اپیل
پشاوردھماکہ میں جاں بحق ہونیوالے نمازیوں کے سوگواراہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار،زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا
کراچی:۔۔۔16؍جنوری 2014ء
متحدہ بین المسلمین فورم پاکستان کے صدرمولاناتنویرالحق تھانوی ودیگراراکین نے پشاورمیں تبلیغی مرکزمیں خوفناک دھماکے کی پرزورالفاظ میں مذمت کی ہے اوردھماکہ کے نتیجے میں متعددنمازیوں کے جاں بحق اورزخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے اسے انسانیت سوزعمل قراردیاہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بعض قوتیں مذہبی منافرت اورفرقہ وارایت کوہوادیکرپاکستان کوداخلی وخارجی انتشارسے دوچارکرناچاہتی ہے اورمساجد،امام بارگاہوں،بزرگان دین کے مزارت اوراہم عمارتوں وپبلک مقامات سمیت سیکورٹی فورسزکودہشت گردی کانشانہ بنارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پشاورمیں تبلیغی مرکزمیں خوفناک دھماکہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام الناس کے درمیان کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت نہیں بلکہ یہ سب کسی خاص مذموم مقاصدکے حصول کیلئے ایک بھیانک سازش کاحصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مساجد،تبلیغی مراکز اورعبادتگاہوں کونشانہ بناکردہشت گردکھلے عام حکومت اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی رٹ کوچیلنج کررہے ہیں اس کے باوجوابھی تک حکومت اور اپوزیشن جماعتیں سوچ بچاراورآپس کے اختلافات میں الجھی ہوئی ہیں جوایک لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اب بھی وقت ہے کہ دہشت گردوں کوان کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے حکومت اوراپوزیشن باہمی مشاورت کے بعد سنجیدگی سے قومی مفادمیں جامع حکمت عملی ترتیب دے اور ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوکراتفاق رائے قائم کرے ورنہ اس ملک میں کوئی بھی دہشت گردی سے محفوظ نہیں رہ سکے گا۔انہوں نے حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیاکہ پشاوربم دھماکے کے واقعے کافی الفورنوٹس لیا جائے ۔ انہوں نے تمام مسالک کے علماء کرام اورعوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ملک کے بہترمفاد میں اپناکرداراداکریں اوراتحادواتفاق کامظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنادیں۔انہوں نے دھماکہ میں جاں بحق ہونیوالے نمازیوں کے سوگواراہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اورانہیں اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔انہوں نے دھماکہ میں زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے بھی نیک خواہشات کااظہارکیااوران کی صحت یابی کیلئے دعاکی۔

9/28/2024 12:12:58 PM