Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پوری قوم بے گناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کے خلاف میدان عمل میں آجائے، الطاف حسین


پوری قوم بے گناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کے خلاف میدان عمل میں آجائے، الطاف حسین
 Posted on: 1/16/2014
پوری قوم بے گناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کے خلاف میدان عمل میں آجائے، الطاف حسین
بعض سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما ان دہشت گردوں کی مذمت کے بجائے ان کی حمایت کرتے ہیں ، الطاف حسین
پوراملک دہشت گردوں کے نشانے پر ہے لیکن ان کے خلاف کارروائی سے گریزکیا جارہاہے،الطاف حسین
پشاورمیں تبلیغی جماعت کے مرکزمیں بم دھماکے میں تکفیری گروپ ملوث ہے، حافظ طاہر اشرفی
تمام جماعتوں کوچاہیے کہ وہ اس تکفیری گروپ کے خلاف متحدہوجائیں ، حافظ طاہر اشرفی
قائدایم کیوایم الطاف حسین کی پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہراشرفی سے فون پر گفتگو
لندن۔۔۔16 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ جوسفاک عناصر مساجد، امام بارگاہوں،مزارات ، مختلف مذاہب کی عبادتگاہوں اور درسگاہوں کو بموں کے دھماکے کرکے تباہ کررہے ہیں اورمعصوم وبے گناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں، وقت آگیاہے کہ پوری قوم ان کے خلاف میدان عمل میں آجائے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہراشرفی سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ پوراملک دہشت گردوں کے نشانے پر ہے،وہ پولیس، سیکوریٹی فورسز پر حملے کررہے ہیں اورجگہ جگہ خودکش حملے اوردھماکے کرکے معصوم شہریوں کونشانہ بنارہے ہیں،حتیٰ کہ نمازپڑھتے نمازیوں کو شہید کررہے ہیں لیکن ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے گریزکیا جارہاہے۔ انہوں نے اس بات کااعادہ کیاکہ اگر ایک ہفتہ میں حکومت اورفوج نے ان سفاک دہشت گرعناصرکے خلاف کارروائی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیاتوپھرکبھی فیصلہ نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ بعض سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما ان سفاک دہشت گردوں کی مذمت کرنے کے بجائے ان کی حمایت کرتے ہیں ۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ پشاورمیں تبلیغی جماعت کے مرکزمیں بم دھماکے میں تکفیری گروپ ملوث ہے ۔ یہی تکفیری گروپ شیعہ اورسنی رہنماؤں اورکارکنوں کوچن چن کرماررہاہے اورمساجد، امام بارگاہوں اورگرجاگھروں پر حملے کررہاہے۔اس تکفیری گروپ کاخاتمہ کئے بغیریہ دھماکے نہیں رک سکتے ۔ تمام جماعتوں کوچاہیے کہ وہ اس تکفیری گروپ کے خلاف متحدہوجائیں ۔دونوں رہنماؤں نے اس امرپراتفاق کیاکہ پوری قوم کوچاہیے کہ وہ ان انسانیت دشمن عناصرکے خلاف متحدہوجائے۔ جناب الطا ف حسین نے حافظ طاہراشرفی کے والدصوفی سلیمان کی علالت پر تشویش کااظہارکیااور ان کی صحتیابی کیلئے دعابھی کی۔

9/28/2024 12:16:42 PM