Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چوہدری اسلم شہید اور انکے شہید ساتھیوں کو انکی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیر اہتمام ہفتہ 18 جنوری کو یوم خراج عقیدت منایا جائے گا۔ رابطہ کمیٹی کا اعلان


چوہدری اسلم شہید اور انکے شہید ساتھیوں کو انکی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیر اہتمام ہفتہ 18 جنوری کو یوم خراج عقیدت منایا جائے گا۔ رابطہ کمیٹی کا اعلان
 Posted on: 1/15/2014
چوہدری اسلم شہید اور انکے شہید ساتھیوں کو انکی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیر اہتمام ہفتہ 18 جنوری کو یوم خراج عقیدت منایا جائے گا۔ رابطہ کمیٹی کا اعلان
لیاری ایکسپریس وے کے اس مقام پر جہاں ایس پی چوہدری اسلم کو شہید کیا گیا وہاں شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گلدستے اور پھول رکھے جائینگے اور شہیدوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائینگی۔ رابطہ کمیٹی
سول سوسائٹی، وکلاء اور عوام پاکستان کیلئے جانیں قربان کرنے والے چوہدری اسلم شہید اور انکے شہید ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہفتہ کو شام پانچ بجے شہادت کے مقام پر پہنچ کر گلدستے رکھیں اور شمعیں جلائیں۔ رابطہ کمیٹی
پولیس افسران اور جوان بھی چوہدری اسلم شہید اور اپنے دیگر شہید ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پھول چڑھائیں اور شمع جلائیں۔ رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی۔۔۔15 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم شہید اورانکے شہید ساتھیوں کوان کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہفتہ 18جنوری کو یوم خراج عقیدت منایاجائے گا۔رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے تحت اس سلسلے میں لیاری ایکسپریس وے کے اس مقام پر جہاں ایس پی چوہدری اسلم کی شہادت کاواقعہ پیش آیا وہاں شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گلدستے اور پھول رکھے جائیں گے اور شہیدوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سول سوسائٹی، وکلاء اور تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر اور نڈر افسر چوہدری اسلم شہید اوران کے ساتھ شہیدہونے والے پولیس کے جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہفتہ 18جنوری کو شام پانچ بجے شہادت کے مقام پرپہنچ کر گلدستے رکھیں اورشمعیں جلائیں۔رابطہ کمیٹی نے پولیس افسران اورجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی چوہدری اسلم شہید اوراپنے دیگر شہید ساتھیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پھول چڑھائیں اورشمع جلائیں اوراس عزم کااظہارکریں کہ ملک وقوم کی بقاء کیلئے وہ بھی جرات وہمت کامظاہرہ کرتے رہیں گے اوراپنے شہیدساتھیوں کامشن جاری رکھیں گے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چوہدری اسلم شہید نے پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اپنی جان دی ہے اورپوری قوم چوہدری اسلم شہید اوران کے شہیدساتھیوں کوسلام پیش کرتی ہے ۔ 

9/28/2024 12:12:42 PM