Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چوہدری اسلم کے قتل پر سے عوام کی توجہ ہٹانے کی غرض سے سندھ میں پولیس کے تبادلوں اور رینجرز کے اعلیٰ افسران کی ناراضگی کا مسئلہ چھیڑا گیا ہے، الطاف حسین


چوہدری اسلم کے قتل پر سے عوام کی توجہ ہٹانے کی غرض سے سندھ میں پولیس کے تبادلوں اور رینجرز کے اعلیٰ افسران کی ناراضگی کا مسئلہ چھیڑا گیا ہے، الطاف حسین
 Posted on: 1/15/2014
چوہدری اسلم کے قتل پر سے عوام کی توجہ ہٹانے کی غرض سے سندھ میں پولیس کے تبادلوں اور رینجرز کے اعلیٰ افسران کی ناراضگی کا مسئلہ چھیڑا گیا ہے، الطاف حسین
لندن۔۔۔15جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ان اخباری اطلاعات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے جو ذرائع ابلاغ میں شائع ونشر ہورہی ہیں کہ حکومت سندھ نے پولیس میں بڑے پیمانے پر جو تبدیلیاں کی ہیں اس پر حکومت سندھ اور رینجرز اور رینجرز کے ڈی جی میجر جرنل رضوان اختر کے مابین سخت قسم کی غلط فہمیوں اور ناچاقیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری اسلم کی شہادت کے بعد بعض قومی اخبارات میں یہ خبریں بھی شائع ہوئی تھیں کہ چوہدری اسلم کا قتل بعض اداروں کی آپس کی چپقلش کا نتیجہ بھی ہو سکتی ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ چوہدری اسلم اور ان کے دیگرساتھیوں کی شہادت اور زخمی ہونیوالوں کی تحقیقات حکومت سندھ اور رینجرز مل کر بھر پور طریقے سے کرتے تاکہ چوہدری اسلم کے قتل کی اصل وجوہات اور اس کے پیچھے کار فرما ہاتھوں کو پکڑ کر انہیں گرفتار کیا جاتا، جناب الطاف حسین نے کہا کہ چوہدری اسلم کی شہادت کے پیچھے دہشت گردوں سمیت اگر اندرونی ہاتھ بھی کارفرما تھے تو انکو بھی بے نقاب کیا جاتا۔ انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ چوہدری اسلم اوردیگر پولیس والوں کے قتل پر سے عوام کی توجہ ہٹانے کی غرض سے سندھ میں پولیس کی تبادلوں اور رینجرز کے اعلیٰ افسران کی ناراضگی کا مسئلہ چھیڑا گیا ہے اور اس مسئلے کی وجہ سے چوہدری اسلم اور انکے ساتھیوں کے قتل کی تحقیقات پسِ پردہ چلی گئی ہے اوراس طرح عوام کا ذہن چوہدری اسلم کی شہادت سے ہٹا کر دوسری طرف لگانے کی سازش کی گئی ہے ، جناب الطاف حسین نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ،مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر رینجرز اور سندھ حکومت کی آپس کی چپقلش کا نوٹس لیتے ہوئے اس مسئلے کو مزید بگڑنے سے بچائیں اور چوہدری اسلم اور انکے ساتھیوں کی شہادت اور انکے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالے اوراس پر عمل درآمد کرنے والے افراد کو گرفتار کر کے اصل حقائق فی الفور عوام کو بتائیں اور قاتلوں کو فی الفور سزادی جائے ۔
آخر میں جناب الطاف حسین نے چوہدری اسلم شہید اوران کے شہید ساتھیوں کے تمام پرخلوص اور دیرینہ پولیس کے افسران اور سپاہی ساتھیوں سے پرزور اپیل کہ وہ چوہدری اسلم شہید جنہیں ایک سازشی منصوبہ کے تحت قتل کیا گیا اور ان کے ساتھیوں کے سفاکانہ قتل کے اصل حقائق سے توجہ ہٹانے کے لئے جو نئی نئی سازشیں کی جارہی ہے اس کو خدارا وہ سمجھیں اور چوہدری اسلم سمیت اپنے ساتھیوں کے خون پر پردہ ڈالنے کی سازش کو ناکام بنانے میں اپنا اپنا بھرپور کردار اپنے ضمیر کے مطابق ادا کریں۔

9/28/2024 12:11:59 PM