Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کارو کاری اور ونی کی ظالمانہ رسم کے تحت خواتین کو نشانہ بنانا بنیادی حقوق کی پامالی اور عدالتی نظام کی صریحاً خلاف ورزی ہے


کارو کاری اور ونی کی ظالمانہ رسم کے تحت خواتین کو نشانہ بنانا بنیادی حقوق کی پامالی اور عدالتی نظام کی صریحاً خلاف ورزی ہے
 Posted on: 1/14/2014
کارو کاری اور ونی کی ظالمانہ رسم کے تحت خواتین کو نشانہ بنانا بنیادی حقوق کی پامالی اور عدالتی نظام کی صریحاً خلاف ورزی ہے 
خواتین اور معصوم لڑکیوں کے ساتھ کارو کاری اور ونی کی فرسودہ رسم معاشرے کا بدنما داغ ہے
اندرون سندھ سمیت ملک بھر میں خواتین کے خلاف جاری ناانصافی، ظلم اور زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں، شعبہ خواتین ایم کیوایم
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں منعقدہ ہفتہ وار اجلاس میں اظہار خیال، خواتین کو ظلم کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت
کراچی ۔۔۔14، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیراہتمام گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں جیکب آباد میں دو خواتین کو کاروکاری قراردیکر قتل کرنے اور دو بچیوں کو ونی کی ظالمانہ رسم کا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی نائلہ لطیف اور مرکزی کمیٹی کی رکن محترمہ نسیم محمد علی نے اپنے خیالات کااظہار کیا اور جیکب آباد میں خواتین کے ساتھ ہونے والے افسوسناک اور دردناک واقعہ کو خواتین کے بنیادی حقوق کی پامالی اور عدالتی نظام کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیا ۔ اجلاس سے اظہار کرتے ہوئے محترمہ نائلہ لطیف نے کہاکہ اعلیٰ عدالت نے جرگوں کے انعقاد پر پابندی لگا رکھی ہے لیکن اس کے باوجود اندرون سندھ سمیت ملک بھر میں خواتین جرگہ سسٹم کے تحت فرسودہ اور ظالمانہ رسومات کا نشانہ بنایاجارہااور ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ ذہنیت اور علم سے دوری خواتین اور معصوم لڑکیوں کے ساتھ ظلم و ناانصافی کا سبب ہے ۔اجلاس سے اظہارخیال کرتے ہوئے محترمہ نسیم محمد علی نے کہاکہ جیکب آباد میں خواتین اور معصوم لڑکیوں کے ساتھ کاروکاری اور ونی کی فرسودہ رسومات کے تحت ظلم بدنما داغ ہے اور اس میں ملوث تمام افراد قانون کی سخت گرفت اور عبرتناک انجام کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جیکب آباد میں دو خواتین کو کاروکاری قرار دیکر قتل کرنے اور دو بچیوں کو ونی کی ظالمانہ رسم کا نشانہ بنانے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اندون سندھ سمیت ملک بھر میں خواتین کے جاری ناانصافی ، ظلم اور زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

9/28/2024 12:16:25 PM