Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی، رابطہ کمیٹی کے اراکین نے جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر شہر میں نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر لگائے گئے ایم کیوایم کے مرکزی استقبالیہ کیمپوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا

 Posted on: 1/14/2014

استقبالیہ کیمپوں سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے جلوسوں کے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور جناب الطاف حسین کی جانب سے جشن عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد پیش کی 
جشن عید میلاد النبیؐ پر عاشقانِ رسولؐ کی جتنی خدمت کی جائے اور سہولیات فراہم کی جائے وہ کم ہے، رابطہ کمیٹی کی مرکزی استقبالیہ اور طبی کیمپوں پر خدمات انجام دینے والے کارکنان اور رضاکاروں سے گفتگو
کراچی ۔۔۔14، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر زڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر صغیر احمد ، عادل خان احمد سلیم صدیقی، کیف الوریٰ ،سید شاکر علی، رشید گوڈیل اور عبدالحسیب نے جشن عید میلا د النبیؐ کے موقع پرشہر میں نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر لگائے گئے ایم کیوایم کے استقبالیہ اور طبی کیمپوں کا دورہ کیا اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ایم کیوایم علماء کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ تھے ۔ رابطہ کمیٹی اراکین ،ایم کیوایم کی جانب سے بہادر آبادچورنگی ، تین ہٹی اور نمائش چورنگی پر لگائے گئے مرکزی استقبالیہ کیمپوں پر گئے جہاں انہوں نے استقبالیہ کیمپوں سے جلوسوں کے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے جشن عید میلا د النبیؐ کی مبارکباد پیش کی ۔ رابطہ کمیٹی نے استقبالیہ اور طبی کیمپوں پر خدمات انجام دینے والے ایم کیوایم کے کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ جشن عید میلا د النبیؐ پر عاشقانِ رسولؐ کی جتنی خدمت کی جائے اور سہولیات فراہم کی جائے وہ کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 12ربیع الاول مقدس اور بابرکت دن ہے اوراللہ تعالیٰ اس دن کی رحمتوں اور برکتوں سے سب کو منور فرمائے۔

9/28/2024 12:16:42 PM