Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم شعبہ خواتین کے نمائندہ وفدکی ایس پی چوہدری اسلم شہیدکی اہلیہ سے گھرجاکرتعزیت


ایم کیوایم شعبہ خواتین کے نمائندہ وفدکی ایس پی چوہدری اسلم شہیدکی اہلیہ سے گھرجاکرتعزیت
 Posted on: 1/13/2014
ایم کیوایم شعبہ خواتین کے نمائندہ وفدکی ایس پی چوہدری اسلم شہیدکی اہلیہ سے گھرجاکرتعزیت
چوہدری اسلم بہادراورنڈرانسان تھے جنہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی زندگی وقف کردی،شعبہ خواتین ایم کیوایم 
کراچی:۔۔۔13، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے نمائندہ وفدنے گذشتہ دنوں عیسیٰ نگری کے قریب لیاری ایکسپریس وے پردہشت گردی کے واقعے میں شہیدہونیوالے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری محمد اسلم کی رہائشگاہ جاکرشہیدکی اہلیہ نورین اسلم اوردیگرسوگواراہل خانہ سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی اورواقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے چوہدری اسلم کی المناک شہادت پردلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا۔ایم کیوایم کے وفدمیں سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ خوش بخت شجاعت، ڈاکٹرفوزیہ حمید،ڈاکٹرلیلیٰ پروین، ارم فاروقی اوریاسمین جاویدشامل تھیں۔اس موقع پرشعبہ خواتین کے وفدکے ارکان نے کہاکہ چوہدری محمداسلم بہادراورنڈرانسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی دہشت گردی کے خاتمے اورشہریوں کوامن وسکون فراہم کرنے کیلئے وقف کررکھی تھی۔انہوں نے چوہدری اسلم شہیدکوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید کے کارناموں کوہمیشہ یادرکھاجائے۔ اس موقع پرچوہدری اسلم شہیدکی اہلیہ نورین اسلم نے تعزیت کرنے پرجناب الطاف حسین اورایم کیوایم کاشکریہ اداکیا۔بعدازاں شعبہ خواتین کے ارکان نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ چوہدری محمداسلم شہیداوران کی ٹیم کے اہلکاروں کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)



9/28/2024 12:10:56 PM