Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں سندھ بھر میں فی الفور بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، متحدہ قومی موومنٹ


اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں سندھ بھر میں فی الفور بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 1/13/2014
اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں سندھ بھر میں فی الفور بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، متحدہ قومی موومنٹ
بلدیاتی انتخابات کے غیر ضروری التواء کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں شہری مسائل پیدا ہورہے ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔13، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ نے ہائی کورٹ کی فیصلے کی روشنی میں فی الفوربلدیاتی انتخابات کرائے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے غیرضروری التواء ے باعث کراچی سمیت سندھ بھرمیں شہری مسائل نہ صرف پیدا ہورہے ہیں بلکہ ان میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، عوام کے عظیم ترمفادمیں ہے کہ بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی احکامات کی روشنی فی الفورکرادیئے جائیں۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ خصوصی طور پر کراچی اور سندھ بھرمیں تباہ حال سڑکیں اورصحت وصفائی کے مسائل نے تشویشناک صورتحال اختیارکرلی ہے جس پرقابوپانے کی فوری ضرورت ہے اوراس کاواحدحل بروقت اورپرامن بلدیاتی انتخابات میں ہی پوشیدہ ہے اورویسے بھی ایک مضبوط جمہوریت کی کامیابی اس کا تسلسل بلدیاتی انتخابات اورعوامی نمائندگی کے انتخاب کے بغیر ناممکن ہے۔بلدیاتی انتخابات کے بغیرمضبوط مستحکم اورپائیدارجمہوریت کاتصوربھی نہیں کیاجاسکتا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ہوناتویہ چاہئے کہ حکومت سندھ ،سندھ بھرمیں بلدیاتی انتخابات انعقادکویقینی اورشفاف کراتی وہ اپنے اقدامات سے یہ تاثردے رہے ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کرانے میں اس طرح کی سنجیدہ نہیں ہے جس طرح ہونا چاہئے۔

9/28/2024 12:16:00 PM