Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان پیپلزپارٹی صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 128 کے سابق صدر احسان اللہ شاہ شیرازی کا سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان


پاکستان پیپلزپارٹی صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 128 کے سابق صدر احسان اللہ شاہ شیرازی کا سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان
 Posted on: 1/13/2014
پاکستان پیپلزپارٹی صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 128 کے سابق صدر احسان اللہ شاہ شیرازی کا سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان
ایم کیوایم کا فکر و فلسفہ پاکستان کے گوشے گوشے میں پھیل رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب غریب و متوسط طبقے کا انقلاب ملک کا مقدر بنے گا، ڈپٹی کنوینر رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
جناب الطاف حسین ہی ملک کی مظلوم قومیتوں سمیت ہزارے وال قوم کے نجات دہندہ ہیں، احسان اللہ شاہ شیرازی
کراچی ۔۔۔13، جنوری 2014ء 
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 128ء سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صدر احسان اللہ شاہ شیرازی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق پرستانہ نظریہ اور فکر و فلسفہ سے متاثر ہو کر ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رکن رابطہ کمیٹی اسلم شاہ آفریدی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس مو قع پر ایم کیوایم ہزارہ آرگنائزنگ (کراچی) کے انچارج شکیل عباسی ، جوائنٹ انچارج و حق پرست رکن صوبائی اسمبلی وقار شاہ و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ملاقات میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے احسان اللہ شاہ شیرازی سمیت دیگر افراد کی شمولیت کا زبردست خیر مقدم کیا اور ان کی شمولیت کو مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کیلئے اہم سنگ میل قراردیا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خاتمے کی عملی جد دجہد کررہے ہیں اور تمام تر سازشوں اور منفی پروپیگنڈوں کے باوجود ایم کیوایم کا فکرو فلسفہ آج پاکستان کے گوشے گوشے میں پھیل رہاہے اور اب وہ دن دور نہیں جب غریب و متوسط طبقے کا انقلاب ملک کا مقدر بنے گا۔ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کرنے والے احسان اللہ شیرازی نے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزارے وال عوام اب جان چکے ہیں کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ہی واحد لیڈر ہیں جو انکے مسائل کو حل کر سکتے ہیں اور جناب الطاف حسین ہی ملک کی مظلوم قومیتوں سمیت ہزارے وال قوم کے نجات دھندہ ہیں۔

9/28/2024 12:16:00 PM