Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سرکاردوعالم ؐ کی سیرت طیبہ تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، الطاف حسین


سرکاردوعالم ؐ کی سیرت طیبہ تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، الطاف حسین
 Posted on: 1/13/2014
سرکار دوعالم ؐ کی سیرت طیبہ تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، الطاف حسین
نبی کریم ؐ کی تعلیمات پرعمل کرکے ہی دنیاکوامن کاایک بارپھرگہوارہ بنایاجاسکتاہے
نبی کریم ؐ نے تلوارکے بجائے اپنے عمل و کردار، حسن اخلاق اورپاکیزہ تعلیمات کے ذریعہ دین اسلام کو پھیلایا
سرکاردوعالم ؐ سے عقیدت ومحبت کا تقاضہ ہے کہ آپ ؐ کے اسوہ حسنہ اور سیرت طیبہ پر عمل کیاجائے
قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی امت مسلمہ کو جشن عید میلاد النبیؐ کی دلی مبارکباد
لندن۔۔۔13، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے امت مسلمہ کو جشن عید میلاد النبیؐ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سرکاردوعالم ؐ کی سیرت طیبہ تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے اوران کی تعلیمات پرعمل کرکے ہی دنیاکوامن کاایک بارپھرگہوارہ بنایاجاسکتاہے۔ نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی ؐ کے جشن ولادت کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ نبی کریم ؐ سے قلبی محبت تمام مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی جز ہے ۔ سرور کونین حضرت محمد مصطفی، ؐ اللہ تعالیٰ کی سب سے محبوب ہستی اور وجہء تخلیق کائنات ہیں اوراللہ تعالیٰ نے آپ ؐ کو تمام عالمین کیلئے رحمت بنا کر بھیجا۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ نبی کریم ؐ نے تلوارکے بجائے اپنے عمل و کردار، حسن اخلاق اورپاکیزہ تعلیمات کے ذریعہ دین اسلام کو پھیلایا ۔سرکاردوعالم ؐ سے عقیدت ومحبت کاتقاضہ ہے کہ آپ ؐ کے اسوہ حسنہ اور سیرت طیبہ پر عمل کیاجائے اور تمام مذاہب ومسالک کا احترام کرتے ہوئے سب کے بنیادی انسانی حقوق کا کھلے دل سے احترام کیاجائے۔جناب الطاف حسین نے تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ جشن عید میلا د النبیؐ کے بابرکت موقع پر آپس میں اتحاد ویکجہتی، بھائی چارے،مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا درس دیں ، ایک دوسرے کے عقائد اور حقوق کا احترام کریں اورمسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے والے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔جناب الطاف حسین نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ عید میلادالنبی ؐ کے تقدس کا بھرپورخیال رکھیں ، مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب رسول ؐؐ کے صدقے پاکستان سمیت دنیابھرسے دہشت گردی کاخاتمہ کرے، امت مسلمہ پر اپنا فضل وکرم فرمائے اور پاکستان کو درپیش اندرونی وبیرونی سازشوں سے محفوظ رکھے۔(آمین)



9/28/2024 12:11:36 PM