Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ماہ ربیع الاول اور جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر شہر میں قیام امن اور تمام مسالک کے عوام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کی مفتی رفیع عثمانی اور مفتی تقی عثمانی سے ملاقات


ماہ ربیع الاول اور جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر شہر میں قیام امن اور تمام مسالک کے عوام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کی مفتی رفیع عثمانی اور مفتی تقی عثمانی سے ملاقات
 Posted on: 1/12/2014
ماہ ربیع الاول اور جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر شہر میں قیام امن اور تمام مسالک کے عوام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کی مفتی رفیع عثمانی اور مفتی تقی عثمانی سے ملاقات 
ربیع الاول مسلم امہ کے تمام مسالک کے ماننے والوں کیلئے احترام کا مہینہ ہے، رابطہ کمیٹی اراکین 
فرقہ واریت کے خلاف جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کا اہم اور عملی کردار ہے، مفتی رفیع عثمانی، مفتی تقی عثمانی کی رابطہ کمیٹی سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔12، جنوری 2014ء 
ماہ ربیع الاول اور جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر شہر میں قیام امن اور تمام مسالک فکر کے عوام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ، خالد سلطان، عبد الحسیب، عادل خان اور رشید گوڈیل نے دیو بند مکتب فکر کے دارالعلوم واقع کورنگی میں وفاق المدارس پاکستان کے سربراہ مفتی رفیع عثمانی اور مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہچایا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی علی عابدی، حق پرست رکن سندھ اسمبلی انور رضا اور ایم کیوایم علماء کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے اراکین نے مفتی رفیع عثمانی اور مفتی تقی عثمانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول مسلم امہ کے تمام مسالک کے ماننے والوں کیلئے احترام کا مہینہ ہے اور حضرت محمد مصطفیؐ سے عقیدت و محبت کا تقاضہ ہے کہ تمام مسالک کے علمائے کرام اور عوام اس مہینے کا تقدس اور احترام ہر قیمت پر برقرار رکھیں۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے مفتی رفیع عثمانی اور مفتی تقی عثمانی کو جشن عید میلا د النبیؐ کی دلی مبارکباد بھی پیش کی ۔ اس موقع پر مفتی رفیع عثمانی اور مفتی تقی عثمانی نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم امہ کے تمام مکاتب فکر کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی موجود ہے تاہم اس کے باوجود جو عناصر سازش کے تحت مسلم امہ کے مسالک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کرتے ہیں ان کے خلاف جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کا اہم اور عملی کردار ہے ۔علمائے کرام نے کہاکہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے تمام مسالک کے عوام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلیئے جو قابل ستائش کوشش ہمیشہ کی جاتی رہی ہیں اسے مد نظر رکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف منظم پروپیگنڈے کرکے اس کی شکل بگاڑی جارہی ہے ۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے اراکین اور علمائے کرام کے درمیان باہمی رابطے برقرار رکھنے پر زور اور اس پر اتفاق کیا گیا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر، صحت و تندرستی اور عافیت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

9/28/2024 12:14:59 PM