Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی سپریم کورٹ بار کی سابق صدر اور انسانی حقوق کی ممتاز رہنما عاصمہ جہانگیر سے فون پر گفتگو


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی سپریم کورٹ بار کی سابق صدر اور انسانی حقوق کی ممتاز رہنما عاصمہ جہانگیر سے فون پر گفتگو
 Posted on: 1/12/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی سپریم کورٹ بار کی سابق صدر اور انسانی حقوق کی ممتاز رہنما عاصمہ جہانگیر سے فون پر گفتگو
قائد تحریک الطاف حسین نے موجودہ حالات کے بارے میں جراتمندانہ مؤقف اختیار کرنے پر عاصمہ جہانگیر کو بہادر اور Bravo خاتون قرار دیا
پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت غداری کے مقدمے کے حوالے سے آپ نے جو اصولی اور جراتمندانہ مؤقف اختیار کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ الطاف حسین
آپ نے حق اور سچ بیان کرنے میں مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، اس جرات و ہمت پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ الطاف حسین کی عاصمہ جہانگیر سے گفتگو
اس وقت سب کو سچ بولنا چاہیے اور حقیقت پسندانہ سوچ و فکر اختیار کرنا چاہیے۔ عاصمہ جہانگیر
ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ انتقام کا طرز عمل اختیار کرکے ہم ملک کو کہاں لے جارہے ہیں۔ عاصمہ جہانگیر
آپ کی جانب سے اٹھائے گئے نکات حقیقت پسندانہ ہیں۔ عاصمہ جہانگیر کی قائد تحریک الطاف حسین سے گفتگو
لندن۔۔۔ 12 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سپریم کورٹ بارکی سابق صدراورانسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کی سابق صدر محترمہ عاصمہ جہانگیرسے فون پر گفتگوکی اور موجودہ حالات کے بارے میں جراتمندانہ مؤقف اختیارکرنے پر انہیں بہادر اورBravo خاتون قراردیا۔ جناب الطاف حسین نے عاصمہ جہانگیرسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات خصوصاً سابق صدرجنرل پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت غداری کے مقدمے کے حوالے سے آپ نے جواصولی اورجراتمندانہ مؤقف اختیار کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ آپ نے حق اورسچ بیان کرنے میں مردوں کوبھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور آپ کی جرات وہمت پر ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ محترمہ عاصمہ جہانگیر نے جناب الطاف حسین کے خیالات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس وقت سب کو سچ بولناچاہیے اورحقیقت پسندانہ سوچ وفکراختیارکرناچاہیے۔محترمہ عاصمہ جہانگیرنے پرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ کے حوالے سے جناب الطا ف حسین کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کوحقیقت پسندانہ قراردیااورکہاکہ ہمیں یہ سمجھناچاہیے کہ انتقام کا طرزعمل اختیارکرکے ہم ملک کوکہاں لے جارہے ہیں۔ 

9/28/2024 12:13:29 PM