ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن سیکٹر کے کارکن قمر نور مسعودی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
کراچی ۔۔۔12،جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن سیکٹر یونٹ 38-C کے کارکن قمر نور مسعودی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سواگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سواگوار لواحقین یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔(آمین )