Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

زندہ و باشعور قومیں تمام تر مشکلات ظلم و جبر اور کٹھن حالات کے باوجود ہمت و حوصلہ نہیں ہارتیں بلکہ منزل کے حصول کے لئے اپنی آخری سانسوں تک جدوجہد جاری رکھتیں ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


زندہ و باشعور قومیں تمام تر مشکلات ظلم و جبر اور کٹھن حالات کے باوجود ہمت و حوصلہ نہیں ہارتیں بلکہ منزل کے حصول کے لئے اپنی آخری سانسوں تک جدوجہد جاری رکھتیں ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 1/12/2014
زندہ و باشعور قومیں تمام تر مشکلات ظلم و جبر اور کٹھن حالات کے باوجود ہمت و حوصلہ نہیں ہارتیں بلکہ منزل کے حصول کے لئے اپنی آخری سانسوں تک جدوجہد جاری رکھتیں ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
جناب الطاف حسین کی جدوجہد ظلم و ناانصافیوں اور استحصالی نظام کے خلاف ہے، یوسف شاہوانی
کراچی میں رہائش پذیر سندھی، بلوچ، کچھی، بنگالی، برمی، پنجابی، پختون، سرائیکی، گلگتی، کشمیری عوام عنقریب اپنے اتحاد سے ثابت کردیں گے کہ جناب الطاف حسین ان کے متفقہ رہبر و رہنما ہیں۔ اسلم آفریدی 
ایم کیوایم کراچی مضافاتی کمیٹی کے سیکٹر، یونٹس اور رابطہ دفاتر کے ذمہ دارن کے اجلاس سے خطاب
کراچی ۔۔۔12، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر وحق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ زندہ و باشعو ر قومیں تمام تر مشکلات ،ظلم وجبر اور کٹھن حالات کے باوجود ہمت و حوصلہ نہیں ہارتیں بلکہ منزل کے حصول کے لئے اپنی آخری سانسوں تک جدوجہد جاری رکھتیں ہیں ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر انتظام مضافاتی علاقوں کے سیکٹرز، یونٹ اور رابطہ دفاتر کے ذمہ داران کے اجلاس سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی ،اسلم آفریدی ،انچارج KMOCفرخ اعظم ،جوائنٹ انچارجز اسلم بلوچ ، محمد سلیم جوکھیو اور اراکین عزیز الرحمان ، سید معین الدین ،سید احمد رضا زید ی ،محمد علی کلمتی ،حاجی اسماعیل بلوچ ،شاکر فاروقی ،شاہد علی ،حاجی علی محمد کچھی اور بشیر دروان بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ہم سب ایک قائد کے ماننے والے اور چاہنے والے ہیں بانی وقائد تحریک محترم الطاف حسین کی جدوجہد کا مقصد ملک کے پسے ہوئے مظلوم ومحکوم 98فیصد عوام کے جائز حقوق دلوانا ہے اور یہ حقوق گزشتہ 65برس سے قابض 2فیصد جاگیر داروں ،وڈیروں اورسرمایہ داروں نے سلب کررکھے ہیں۔انہوں ںے کہا کہMQMکی جدوجہد اصولی اور حق پرستی پر مبنی ہے ،MQMکی جدوجہد ظلم وناانصافیوں اور استحصالی نظام کے خلاف ہے اور ایسی جدوجہد بہت کٹھن او ربہت دشوار ہوتی ہے جبر کی قوتیں اور انکے ایجنٹ ایسی جدوجہد کو کچلنے کے لئے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مظلوم اور حقوق سے محروم عوام اور انکی نمائندہ جماعت MQMجن آزمائشوں اور مشکلات کا شکار ہے اس کے مقابلے کے لئے MQMکے تمام کارکنان اور خاص طور پر ذمہ داران پر بہت بڑی اور بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تنظیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دشمنوں کے منفی پروپیگنڈہ کا موثر جواب دینے کے لئے تاریخ کا مطالعہ کریں ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شاہوانی اوراسلم آفریدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی شہر میں اردو بولنے والوں کے ساتھ ساتھ سندھی ،بلوچ ،کچھی ،پنجابی ،پختون ،گلگتی ،کشمیری ،بنگالی برمی برادری سے تعلق رکھنے والی عوام بانی وقائد تحریک محترم الطاف حسین کے ساتھ ہیں اور آنے والے کسی بھی وقت میں وہ اپنی بھر پور اکثریت سے یہ ثابت کردیں گے کہ الطاف حسین صرف اردو بولنے والوں کے قائد نہیں بلکہ 98فی صد متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے مظلوم ومحکوم عوام کے متفقہ قائد ہیں ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے تمام ذمہ داران وکارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنی نظریاتی وفکری وابستگی کو مضبوط بنائیں اور قائد تحریک الطاف حسین کے ساتھ شانہ بشانہ عملی جدوجہد جاری رکھیں۔ اجلاس سے فرخ اعظم ،سلیم جوکھیو اور اسلم بلوچ نے بھی خطاب کیا۔

9/28/2024 12:16:24 PM