Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں گاڑی پر دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں اے این پی کے رہنما میاں مشتاق سمیت تین افراد کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت


پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں گاڑی پر دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں اے این پی کے رہنما میاں مشتاق سمیت تین افراد کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 1/12/2014
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں گاڑی پر دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں اے این پی کے رہنما میاں مشتاق سمیت تین افراد کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت 
دہشت گرد سیاسی رہنماؤں کو دھماکوں اور فائرنگ کا نشانہ بنا کر وحشت اور بربریت کے ذریعے انہیں خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں، الطاف حسین 
دہشت گردی کے عفریت سے نجات کیلئے متحد و منظم ہو کر جدوجہد کرنا ناگزیر ہوچکا ہے، الطاف حسین 
فائرنگ کے نتیجے میں اے این پی کے رہنما میاں مشتاق سمیت تین افراد کی شہادت پر سوگوار لواحقین، اے این پی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار 
لندن۔۔۔12، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں دہشت گردوں کی جانب سے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں مشاق سمیت 3افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم و بے گناہ انسانوں کا بلاتفریق خون بہانے والے دہشت گرد اب درندگی پر اترے ہوئے ہیں اور سیاسی رہنماؤں کو دھماکوں اور فائرنگ کا نشانہ بناکر اپنی وحشت اور بربریت کے ذریعے ان کو خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اب دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف کھل کر سامنے آنا ہوگا اور اس عفریت سے نجات پانے کیلئے متحد و منظم ہوکر جدوجہد کرنا ناگزیر ہوچکا ہے ۔ انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں مشتاق سمیت 3افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اورا فسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے سوگوار لواحقین اورعوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں و کارکنوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ء میاں مشتاق سمیت 3افراد کو فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کرنے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں عبرتناک سزا دی جائے۔ 

9/28/2024 12:13:29 PM