Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جن پولیس افسران کی تنزلی کی گئی تھی انہیں فی الفور انکے عہدوں پر بحال کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


جن پولیس افسران کی تنزلی کی گئی تھی انہیں فی الفور انکے عہدوں پر بحال کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 1/11/2014
جن پولیس افسران کی تنزلی کی گئی تھی انہیں فی الفور انکے عہدوں پر بحال کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
چوہدری اسلم شہید کی بے پناہ قربانیوں اور انکی بہادر بیوہ کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے شہید کے دونوں بیٹوں کو محکمہ پولیس میں پیشگی ملازمت دینے کا اعلان کیا جائے
چوہدری اسلم شہید کیساتھ شہید ہونے والے گن مین اور ڈرائیور کے لواحقین کو کم از کم 50، 50 لاکھ روپے ادا کئے جائیں، دونوں شہیدوں کے گھر میں سے کسی ایک فرد کو پولیس میں ملازمت دی جائے
چوہدری اسلم کی شہادت کی تحقیقات کیلئے ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے 
دہشت گردوں سے مزید بہتر اور مؤثر انداز میں نبر دآزما ہونے کیلئے محکمہ پولیس کو جدید ترین اسلحہ، گاڑیوں، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر حربی ساز و سامان سے لیس کیا جائے اور انکی تنخواہوں میں فی الفور پچاس فیصد اضافہ کیا جائے
کراچی ۔۔۔11 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ جن پولیس افسران کی انکے عہدوں سے تنزلی کی گئی تھی انہیں فی الفور ان کے عہدوں پر بحال کیا جائے اورایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم شہید کی بے پناہ قربانیوں اور چوہدری اسلم شہید کی بہادربیوہ کی خواہش کااحترام کرتے ہوئے شہید کے دونوں بیٹوں کو محکمہ پولیس میں پیشگی ملازمت دینے کا اعلان کیاجائے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ جن کے پاس وزیرداخلہ کا قلمدان بھی ہے ،سے مطالبہ کیا کہ چوہدری اسلم کے شہید کے شہید گن مین اور ڈرائیور کے لواحقین کو 20، 20 لاکھ روپے کے بجائے کم ازکم 50 ، 50 لاکھ روپے ادا کئے جائیں اور ان دونوں شہیدوں کے گھرمیں سے بھی کسی ایک فرد کوپولیس میں ملازمت دی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل ایک غیرجانبدار کمیشن قائم کیاجائے جو چوہدری اسلم اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی تحقیقات کرے اوراس تحقیقات سے عوام کوبھی آگاہ کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی نے مزیدمطالبہ کیا کہ دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصرسے مزید بہتر اور مؤثر انداز میں نبرد آزما ہونے کے لئے محکمہ پولیس کے افسران اور سپاہیوں کوجدید ترین اسلحہ، گاڑیوں ،بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر حربی سازوسامان سے لیس کیاجائے اور ان کی تنخواہوں میں فی الفور پچاس فیصد اضافہ کیاجائے۔

9/28/2024 12:16:42 PM