Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹر یونٹ 186 کے کارکن عارف الدین کے قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹر یونٹ 186 کے کارکن عارف الدین کے قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 1/7/2014 1
ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹر یونٹ 186 کے کارکن عارف الدین کے قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
وفاقی حکومت ایم کیوایم کے کارکنان کا تسلسل کے ساتھ قتل عام کا فی الفور نوٹس لے
عارف الدین کے قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو فوری گرفتار کیاجائے
کراچی ۔۔7جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹر یونٹ 186کے کارکن عارف الدین کے قتل پر شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کو شہر کے امن کوسبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کا حصہ قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ شہر میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے جہاں دہشت گرد نہ صرف آزاد گھوم رہے ہیں بلکہ وہ قتل و غارتگری کی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عارف الدین منگل کی سہ پہر پاک کالونی میں واقع اپنی دکان پر بیٹھے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھادھند فائر نگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ قاتل ہمیشہ کی طرح باآسانی فرار ہوگئے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے ایم کیوایم کے کارکنان کا تسلسل کے ساتھ قتل عام کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث سفاک دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو فوی طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ رابطہ کمیٹی نے عارف الدین شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے شہید کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

9/28/2024 12:16:14 PM