ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹر کے کارکن عارف الدین کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔7جنوری 2014ء
متحدہ قو می موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاک کالونی سیکٹر کے کارکن عارف الدین کی بہیما نہ قتل پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے قتل میں ملو ث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے اور سوگوار ن کو انصاف فراہم کیا جائے۔
جناب الطاف حسین نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوارن کو یہ صدمہ برداشت کر نے حوصلہ دے ۔(آمین )